اہم ترین

سام سنگ کا نیا فائیوجی فون متعارف، قیمت نہایت کم

سام سنگ گلیکسی سیریز کے نئے فون ایم 34 فائیو جی کے ساتھ ایک سیگمنٹ لیڈنگ اینڈرائیڈ اپ ڈیٹ کی مفت پیشکش کر رہا ہے، جو کہ ایک نادر تحفہ ہے۔ 

سام سنگ اپنی ایک بالکل نئی پیشکش کے طور پر سام سنگ گلیکسی ایم 34 فائیو جی لانچ کر رہا ہے۔ اس کی کچھ اہم خصوصیات میں اعلی درجے کی کم روشنی کی صلاحیت کے ساتھ ایک بصری طور پر مستحکم مرکزی کیمرے، چمک دار ڈسپلے اور ایک بڑی بیٹری شامل ہے۔

ایم 34 6 جی بی ریم اور 128 جی بی ریم کے ساتھ دو قسموں میں دستیاب ہے۔ آئیے اس پر ایک قریبی نظر ڈالیں کہ آپ اس فون سے کیا توقع کر سکتے ہیں۔

گلیکسی ایم 34 گلیکسی ایف 54 کی طرح ایک کامپیکٹ اسمارٹ فون ہے۔ کیمرہ ماڈیول ڈیزائن گلیکسی F54 اور گلیکسی ایس 23 جیسا ہے۔

اس کی پلاسٹک باڈی رکھنے میں آرام دہ ضرور ہے مگر یہ فون اپنی 6 ہزار ایم اے ایچ بیٹری کی وجہ سے بھاری ہے۔ فنگر پرنٹ سینسر پاور بٹن میں سرایت کرتا محسوس ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ آپ کو نیچے ایک ہیڈ فون جیک بھی ملتا ہے۔

سام سنگ گلیکسی ایم 34 فائیو جی میں ایگزینوس 1280ایس او سی پروسیسر استعمال کیا گیا ہے۔ اس فون میں 6 اعشاریہ 5 انچ کا سپر ایمولیڈ ڈسپلے ہے جس میں فل ایچ ڈی ریزولوشن اور 120 ہرٹز کا ریفریش ریٹ موجود ہے۔ سام سنگ کا دعویٰ ہے کہ بیٹری ایک ہی چارج پر پورے دو دن چلنی چاہیے اور فون ایک ہم آہنگ اڈاپٹر کے ساتھ 25 واٹ فاسٹ چارجنگ کو سپورٹ کرتا ہے۔

گلیکسی ایم 34 میں آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن کے ساتھ 50 میگا پکسل کا پرائمری کیمرہ ہے۔ اس کے علاوہ اس میں 8 میگا پکسل کا الٹرا وائیڈ کیمرہ اور تیسرا میکرو کیمرہ بھی موجود ہے۔

سیلفیز کے لیے آپ کو ڈسپلے نوچ میں 13 میگا پکسل کا کیمرہ ملتا ہے۔ کیمرہ ایپ ایڈوانس نائٹ موڈز کو سپورٹ کرتی ہے جسے سام سنگ نائٹ گرافی کہتے ہیں۔

اگر فون کی خوبصورتی کی بات کی جائے تو گلیکسی ایم 34 فائیو جی یقینی طور پر اپنی کلاس کا بہترین اسمارٹ فون نہیں ہے اور دوسرے فونز جیسے کہ نیا رئیلمی نازرو  60فائیو جی یقینی طور پر اس کے مقابلے میں زیادہ دلکش نظر آتا ہے۔

اس کے باوجود، اپنے ہارڈوئیر کے حوالے سے یہ ایک مسابقتی فون ہے اور طویل مدتی سافٹ ویئر سپورٹ یقینی طور پر ایک منفرد اور مثبت نقطہ ہے۔

پاکستان