اہم ترین

مشہور فائٹنگ گیم یو ایف سی کا نیا ورژن سامنے آنے کو تیار

یو ایف سی فائیو فی الحال ڈیویلپمنٹ کے مرحلے میں ہے اور امید ہے کہ اس سال کے آخر میں س کی ریلیز کے حوالے سے مزید معلومات حاصل ہو جائیں گی

ای اے اسپورٹس کے مطابق یو ایف سی فائیو فی الحال ڈویلپمنٹ کے مرحلے سے گزر رہا ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ ستمبر 2023 میں اس کی مکمل تفصیلات منظر عام پر آجائیں گی۔

پچھلے سال فائٹ نائٹ ریبوٹ کو روکے جانے کے بعد یو ایف سی فائیو پر کام جاری تھا۔ ایک اندرونی ای میل کے مطابق، فائٹ نائٹ کو ملتوی کر دیا گیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ یو ایف سی فائیو کو شیڈول اور اس معیار کے مطابق ریلیز کیا جا سکے جس کی گیمرز توقع کرتے ہیں۔

ٹویٹر پر کیا گیا اعلان لوگوں کو ای اے کی اس ویب سائٹ پر لے جاتا ہے، جہاں لوگ گیم کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے سائن اپ کر سکتے ہیں۔

ای اے اسپورٹس یو ایف سی فور کو ریلیز کے بعد مثبت جائزے موصول ہوئے، لیکن گیم کی ریلیز کے دو ہفتے بعد شامل کیے گئے اندرون گیم اشتہارات کے اضافے پر شائقین کی طرف سے شدید تنقید کی گئی۔

شمالی امریکہ میں یہ پی ایس این پر 2021 کا 16 واں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا گیم تھا۔ یہ اب بھی امریکہ اور یورپ دونوں میں پی ایس فور ڈاؤن لوڈ چارٹ کے ٹاپ 10 میں ہے۔

اس سال جون میں ای اے (الیکٹرانک آرٹس) نے اعلان کیا کہ اس نے اپنی کمپنی کو تقسیم کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ “ہم اپنے اسٹوڈیوز کو دو الگ الگ تنظیموں کی شکل میں ترتیب دے کر اپنی حکمت عملی کو آگے بڑھا رہے ہیں جو ای اے کو جواب دہ ہیں یعنی ای اے انٹرٹینمنٹ اور ای اے اسپورٹس۔”

کیا آپ بھی یو ایف سی فائیو کھیلنا پسند کریں گے؟

پاکستان