اہم ترین

ون پلس کا جدید فیچر سے لیس  ‘نورڈ تھری’ اسمارٹ فون

بہترین پروسیسر، میموری اور اسٹوریج سے لیس ون پلس نورڈ تھری یقیناً بہتر پرفارمنس کے متلاشی صارفین کے لیے ایک شاندار تحفہ ہے۔

ون پلس نورڈ تھری  8 جی بی ریم اور 128 جی بھی روپ کے علاوہ 16 جی بھی ریم اور 256 جی بی روپ کے ساتھ بھی دستیاب ہے۔ اس کا اعلان 5 جولائی 2023 کو کیا گیا اور 11 جولائی 2023 کو ریلیز کر دیا گیا ہے۔

ون پلس نورڈ تھری  اینڈرائیڈ 13، آکسیجن او ایس  13.1کے جدید ترین آپریٹنگ سسٹم سے لیس ہے۔ اس میں میڈیا ٹیک ایم ٹی 6983 ڈائمنسٹی 9000 پروسیسر استعمال کیا گیا ہے جو بلاشبہ ایک بہت طاقتور پروسیسر ہے۔ یہ آپ کو بغیر کسی وقفے کے شاندار کارکردگی فراہم کرتا ہے، اسے ایپس اور گیمنگ کے لگاتار استعمال کو ذہن میں رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔

ون پلس نورڈ تھری کی اسکرین کا سائز 6 اعشاریہ 74 انچ ہے، جو گیم کھیلنے، ویڈیوز دیکھنے اور انٹرنیٹ براؤز کرنے کے لیے موزوں ہے۔ یہ زبردست  پکسلز اور 390 پی پی آئی ڈینسٹی کی ریزولوشن پیش کرتا ہے۔ اس  فون میں  اسکرین کے تحفظ کے لیے ڈریگنٹریل گلاس  بھی دیا گیا ہے۔

 فون میں 50 میگا پکسلز کا مین کیمرہ دیا گیا ہے جب کہ دیگر کیمروں میں 8 میگا پکسلز کا الٹرا وائیڈ ، 2 میگا پکسلز کا میکرو اور 16 میگا پکسلز کا فرنٹ کیمرہ شامل ہیں۔

اس کا ڈوئل سم ماڈیول تمام موبائل نیٹ ورکس کو سپورٹ کرتا ہے۔ اس میں ڈیٹا کی منتقلی کے لیے این ایف سی، انفراریڈ پورٹ، یو ایس بی ٹائپ سی، اور او ٹی جی پورٹس شامل ہیں۔ اس میں فنگر پرنٹ، ایکسلیرومیٹر، گائرو، ، کمپاس، جیسے سینسرز بھی موجود ہیں۔

ون پلس نورڈ تھری میں 5 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری شامل کی گئی ہے جو فون کے ایک پورے دن کے استعمال کو یقینی بناتی ہے۔

اس فون میں ایف ایم ریڈیو اور میموری کارڈ سلاٹ موجود نہیں ہیں۔ یہ صرف دو رنگوں (مسٹی گرین اور ٹیمپیسٹ گرے) میں دستیاب ہے۔ فون میں کوئی ٹمپریچر سینسر یا بیرومیٹر بھی نہیں ہے اور اس میں ہیڈ فون جیک بھی شامل نہیں کیا گیا۔

پاکستان