اہم ترین

سام سنگ کا منفرد فون جس کی مقبولیت تاحال برقرار

عموماً اسمارٹ فون کا کوئی بھی ماڈل کچھ ماہ بعد ہی اپنی مقبولیت کھو دیتا ہے لیکن سام سنگ کا ایک ماڈل ایسا بھی ہے جس کی مقبولیت میں لانچنگ کے ایک سال بعد بھی کوئی کمی واقع نہیں ہوئی ہے۔ اور اس ماڈل کا نام ہے سام سنگ گلیکسی اے 13۔

اگرچہ اس ماڈل میں قیمت کے علاوہ باقی سب کچھ بہت زیادہ شاندار نہیں ہے مگر بہت تسلی بخش ضرور ہے۔

چاہے وہ اس کی اسکرین ہو جو کہ اولیڈ کے پریمیم احساس کے بغیر بھی اچھی، روشن اور شفاف ہے۔ مزید یہ کہ اس قیمت میں 400 ڈینسٹی والے فل ایچ ڈی ڈسپلے کا ملنا تقریباً ناممکن ہے۔

پانچ ہزار ایم اے ایچ بیٹری ایک پورے دن کے معیاری استعمال سے کچھ زیادہ وقت تک چارج رہتی ہے۔

اس فون کا کیمرا اس کی قیمت کے لحاظ سے آپ کی توقع سے کچھ بہتر ثابت ہوگا، خاص طور پر جب سورج نکلا ہوا ہو یا کمرہ کے اندر روشنی اچھی ہو۔ 50 میگا پکسلز مین، 5 میگا پکسلز الڑا وائیڈ، 2 میگا پکسلز میکرو اور 2 میگا پکسلز ڈیپتھ کیمرا آپ کی تصاویر میں جان ڈالنے کے لیے کافی ہے۔

اس کے علاہ اگر روشنی مناسب ہو تو 30 فریمز پر سیکنڈ اور فل ایچ ڈی ویڈیو بنانے کی صلاحیت رکھنے والا 8 میگا پکسلز کا فرنٹ کیمرہ آپ کی سیلفی اور ویڈیو کالز کے تجربے کو چار چاند لگا سکتا ہے۔

ایگزینوس 850 آکٹا کور پروسیسر سے بہت زیادہ توقعات نہ رکھیں اور ہائی پروفائل گیمنگ کا خواب نہ دیکھیں۔

البتہ 3 سے 6 جی بی ریم اور 32 سے 128 جی بی اسٹوریج کے اختیارات کے ساتھ آپ ایپلیکیشنز کی بہت اچھی پرفارمنس کی امید رکھ سکتے ہیں۔

خلاصہ

اگر آپ سام سنگ پسند کرتے ہیں اور اپنے پیسے کی قدر چاہتے ہیں تو گلیکسی اے13 اس قابل ہے کہ اسے خریدنے کے بارے میں سنجیدگی سے سوچا جائے۔ تاہم، اس انتہائی کم قیمت کے دائرے میں اور بھی بہت سے مسابقتی اسمارٹ فونز دستیاب ہیں جیسے کہ موٹو جی 22، نوکیا جی 21، انفینکس ہاٹ 12، شیاؤمی ریڈمی اے ون پلس یا شاؤمی ریڈمی 10 اے۔

پاکستان