اہم ترین

ومبلڈن، یوکرین کی ایلینا کی عالمی نمبرایک ایگاشو کو شکست

ومبلڈن میں یوکرین کی ایلینا سویٹولینا نے عالمی نمبر 1 ایگا شویانٹیک کو شکست دے دی۔ فائنل میں جگہ بنانے کے لیے ان کا مقابلہ مارکٹا ونڈروسووا سے ہوگا۔

یوکرین کی ایلینا سویٹولینا نے منگل کو نمبر 1 سیڈ ایگا شویانٹیک کو 7-5، 6-7 (5)، 6-2 سے شکست دے کر اس سال ومبلڈن کا سب سے بڑا سرپرائز دیا۔

سویٹولینا کو ابتدائی طور پر ٹورنامنٹ کے لیے وائلڈ کارڈ انٹری ملی تھی اور اس کے بعد سے وہ اپنے حریفوں کو پیچھے چھوڑتی ہوئی آگے بڑھ رہی ہیں۔ پولینڈ کی ٹینس اسٹار کا سامنا کرنے سے پہلے انہوں نے وکٹوریہ آزارینکا، ایلیس مرٹینز، وینس ولیمز، صوفیہ کینن اور صوفیہ کینن کو شکست دی تھی۔

سویٹولینا حال ہی میں ٹینس کورٹ میں واپس آئی ہیں جب کہ ان کا آبائی ملک یوکرین روسی حملے سے نمٹنے میں مصروف ہے۔ وہ ایک بھاری دل کے ساتھ کھیل رہی ہیں، اکتوبر میں پیدا ہونے والی اپنی بیٹی اسکائی اور اپنے گھر والوں کے بارے میں فکر مند ہیں۔

ایلینا سویٹولینا میچ میں کامیابی کے بعد اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔

سویٹولینا کا کہنا ہے، “جنگ نے مجھے مضبوط بنایا اور مجھے ذہنی طور پر بھی مضبوط بنایا۔ ذہنی طور پر، میں مشکل حالات کو ایک آفت کے طور پر نہیں لیتی، آپ جانتے ہیں؟ زندگی میں اس سے بھی بدتر چیزیں ہوتی ہیں۔ میں زیادہ پرسکون ہوں۔”

لندن میں ومبلڈن ٹینس چیمپین شپ کے نویں دن یوکرین کی ایلینا سویٹولینا (دائیں طرف)، پولینڈ کی ایگا شویانٹیک کو شکست دینے کے بعد ان سے گلے مل رہی ہیں۔

“اس کے علاوہ، کیونکہ میں نے ابھی دوبارہ کھیلنا شروع کیا ہے، اس لیے مجھ پر مختلف دباؤ ہیں۔ یقیناً، میں جیتنا چاہتی ہوں۔ میرے پاس یہ حوصلہ ہے، جیسا کہ ایک بہت بڑا حوصلہ ہے کہ میں دوبارہ ٹاپ پر آؤں۔ لیکن مجھے لگتا ہے کہ ایک بچی کی پیدائش اور جنگ نے مجھے ایک مختلف انسان بنا دیا ہے۔ میں چیزوں کو ذرا مختلف انداز سے دیکھنے لگی ہوں۔”

کھیل سے وقفہ لینے سے پہلے عالمی نمبر 3 تک پہنچنے والی سویٹولینا کا جمعرات کو سیمی فائنل میچ میں مارکٹا ونڈروسووا سے مقابلہ ہوگا۔ وہ اس ٹورنامنٹ میں ایک غیر سیڈڈ انٹری تھیں۔

پاکستان