اہم ترین

آدیتیہ چوپڑا کا فلم’ ٹائیگر تھری’ کے حوالے سے اہم اعلان

آدتیہ چوپڑا ٹائیگر 3 کے لیے 35 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ اس  سیکوینس  کو آگے بڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ٹائیگر تھری ایک بڑے بجٹ اور کاسٹ پر مبنی  ایک ڈرامہ فلم ہے جس میں شاہ رخ خان اور سلمان خان ایک بار پھر ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ ایکشن سے بھرپور اس فلم کی لاگت 35 کروڑ روپے بتائی جارہی ہے۔ اور یہ تو سب جانتے ہی ہیں کہ جب آدتیہ چوپڑا نے انہیں سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم پٹھان کے لیے اکٹھا کیا تھا تو جیسے ایک طوفان برپا ہو گیا تھا۔

آدتیہ چوپڑا نے اپنی ایک حالیہ ٹوئٹ میں انکشاف کیا ہے کہ وہ انہیں( شاہ رُخ خان اور سلمان خان) کو سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم پٹھان کے لیے ایک ساتھ لائے تھے اور ان کی آن اسکرین پرفارمنس نے ناظرین کو بے حد متاثر بھی کیا تھا۔

ایکشن سیکوئنس میں استعمال ہونے والے ملک گیر مقامات اور ٹریلز کو خوب پذیرائی ملی اور فلم کا آخری منظر پہلے ہی مشہور ہو چکا ہے جس میں دونوں ستاروں کے ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کی نوید سنائی گئی تھی۔ فلم ٹائیگر تھری کی ریلیز اگلے سال 8 مئی کو متوقع ہے۔

جب شاہ رخ خان اور سلمان خان ایک ہی فریم میں ہوں تو مقصد ہمیشہ سنیما کے لیے ایک ایسا زبردست تجربہ پیش کرنا ہوتا ہے جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا ہو۔ پٹھان کے لیے سب کچھ مکمل طور پر یکجا ہونے کے بعد، آدتیہ چوپڑا ٹائیگر 3 کے ساتھ اس سیکوینس کو آگے بڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

دونوں میگا اسٹارز کو انتہائی شاندار ایکشن سیکوئنس میں پیش کرنے کے لیے 35 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرکے وہ بڑی اسکرین پر  خون گرما دینے والے ایکشن سے بھرپور مناظر تخلیق کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

پاکستان