اہم ترین

شیشے کی طرح شفاف باڈی اور جدید فیچر سے لیس فون

ریلیز کے لیے تیار نتھنگ فون 2 ایک خوبصورت موبائل فون ہے، اس کی قیمت 599 ڈالر سے شروع ہوتی ہے اور یہ پری آرڈر کے لیے دستیاب ہے۔

نتھنگ فون 2 ایک خوبصورت فون ہے۔ شفاف بیک پرکشش اور حال ہی میں اپ ڈیٹ کردہ گلائف انٹرفیس کے ساتھ واقعی بہت شاندار لگتا ہے۔

گول شیشے والی باڈی کے ساتھ یہ فون ہاتھ میں اچھا لگتا ہے،  حالانکہ اگر یہ کسی کپڑے، بستر یا صوفے پر رکھا ہو تو پھسل جانے کا ڈر رہتا ہے۔

فون کی پشت پر 11 ایل ای ڈی اسٹرپس ہیں جنہیں آپ گول شیشے کے ذریعے دیکھ سکتے ہیں۔ فون کو پلٹائیں اور وہ سب ترتیب سے نیچے سے اوپر تک چمکنے لگتی ہیں۔

جب آپ کو کوئی ایس ایم ایس یا نوٹیفیکیشن ملتا ہے تو نوٹیفکیشن کس ایپ سے ہے اس پر منحصر ہے کہ روشنیوں کے مختلف مرکب بھی اسی مناسبت سے روشن ہوتے ہیں۔

گلائف انٹرفیس کے ساتھ اپنے فون کو پلگ ان کریں اور نیچے کی پٹی ایک سبز حصے کے ساتھ روشن ہو جائے گی جو آپ کو دکھائے گی کہ آپ کے فون کی بیٹری کتنی چارج ہے۔

جب اس کی اسکرین آن کرنی ہو تو اپنے فون کو تھوڑا سا ہلائیں؛ یہ جاننے کا ایک خوبصورت طریقہ ہے کہ آپ کا نتھنگ فون 2 اب استعمال کے لیے تیار ہے۔

اس میں ایک گلائف کمپوزر ایپ بھی ہے جو آپ کو فون پر ہی اپنی مرضی کے مطابق رنگ ٹونز اور نوٹیفیکیشنز کے لیے اپنی گلائف تیار اور ریکارڈ کرنے کا آپشن دیتی ہے۔

نتھنگ او ایس –  دیکھنے میں شاندار

نتھنگ او ایس کی شکل واقعی منفرد ہے۔ یہ ایک سیاہ اور سفید مونوکروم تھیم سیٹ ہے جو ہر چیز کو منفرد بناتا ہے۔

مختلف صفحات پر ویجٹ شامل کرنا بھی آسان ہے اور پہلے سے طے شدہ اشاروں کا پتہ لگانے میں بہت کم وقت لگتا ہے۔ پچھلی اسکرین پر واپس جانے کے لیے دائیں کنارے سے بائیں طرف سوائپ کرنا پڑتا ہے۔

یہ فون دیکھنے میں آئی فون سے بہتر نظر آتا ہے، حالانکہ مونوکروم ایپس سب ایک جیسی نظر آنا شروع ہو جاتی ہیں، خاص طور پر جب ان کے لوگو بہت ملتے جلتے ہوں۔

نتھنگ فون 2 اینڈرائیڈ فون کا مضبوط حریف ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ یو ایس بی ٹائپ سی اور وائرلیس پر بہت تیزی سے چارج ہوتا ہے۔

کچھ ایپس، جیسے فیس بک اور میسنجر، ایپل کے آئی او ایس کے مقابلے میں قدرے بہتر کام کرتی نظر آتی ہیں۔

نتھنگ فون 2 واقعی خوبصورت ہے

فون 2 کی قیمت کتنی ہوگی؟

نتھنگ فون  1اپنی 299 ڈالر قیمت کی بدولت اسمارٹ فونز کی دنیا میں مقبول ہوا تھا۔ نتھنگ فون  2میں مجموعی طور پر زیادہ پریمیم شکل، احساس اور اعلی درجے کی خصوصیات موجود ہیں، لہٰذا یہ بات قابل فہم ہے کہ یہ قدرے مہنگا ہوگا۔

پھر بھی آئی فون پرو میکس کے مقابلے میں 599 ڈالر کی قیمت سے شروع ہونے والا نتھنگ فون 2 ایک بہت اچھا سودا ہے۔

نتھنگ فون  2امریکہ اور کینیڈا میں 17 جولائی کو ریلیز ہوگا۔

پاکستان