اہم ترین

فیفا نے سعودی عرب کے النصر کلب پر پابندیاں عائد کردیں

فیفا نے اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کے  کلب النصر پر پابندیاں عائد کرتے ہوئے نئے کھلاڑیوں کو رجسٹر کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

  بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق  یہ پابندیاں 2018ء میں ایک معاہدے میں فیس کی عدم ادائیگی کی وجہ سے لگائی گئی ہیں۔

النصر کلب کونائجیریا کے فٹ بالر  احمد موسیٰ کی منتقلی کے معاہدے کے تحت لیسٹر شائر کو 5 لاکھ ڈالر سے زائد کی  ایڈآن فیس ادا کرنی تھی جس میں کلب ناکام رہا۔

واضح رہے کہ النصر کلب نے 2018ء میں احمد موسیٰ سے ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر میں معاہدہ کیا تھا اور اس عرصے میں ٹیم نے لیگ بھی جیتی لیکن انہیں دو سال بعد دوبارہ ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

فیفا کی جانب سے النصر کو 2021ء میں فیس کا تصفیہ حل نہ کرنےکی صورت میں رجسٹریشن پر پابندی کا سامنا کرنے کی تنبیہہ کی تھی۔   رپورٹس کے مطابق النصر کلب نے فیفا کو پابندی ختم کرنے کے لیے فیس کی جلد از جلد ادائیگی کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

پاکستان