اہم ترین

اے بی این اسٹار لیبرون جیمز کا ریٹائرمنٹ کے حوالے سے اہم اعلان

کریم عبدالجبار کے ریکارڈ کو توڑنے اور لیگ کے آل ٹائم گریٹ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے لیبرون جیمز نے اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے خدشات کو دور کر دیا۔

این بی اے اسٹار لیبرون جیمز نے بدھ کے روز اپنے مستقبل کے بارے میں قیاس آرائیوں کا خاتمہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ابھی ریٹائر ہونے کے لیے تیار نہیں ہیں اور باسکٹ بال سے اپنی محبت کو برقرار رکھتے ہیں۔

لیبرون جیمز نے اعتراف کیا کہ مئی میں ویسٹرن کانفرنس کے فائنل میں لاس اینجلس لیکرز کی حتمی چیمپئن ڈینور سے شکست کے بعد ان کے پاس سوچنے کے لیے بہت کچھ تھا، ان دنوں یہ افواہیں پھیلی ہوئی تھیں کہ وہ ریٹائرمنٹ لینے پر غور کر رہے ہیں۔

بدھ کے روز ای ایس پی وائی ایوارڈز کی تقریب میں لیبرون جیمز کی تقریر نے ان خدشات کو دور کر دیا کہ وہ استعفیٰ دینے پر آمادہ ہو سکتے ہیں۔

لیبرون جیمز نے کریم عبدالجبار کے ریکارڈ کو توڑنے پر لیگ کے آل ٹائم گریٹ کا ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد کہا، “مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ میں مزید کتنے پوائنٹس اسکور کرتا ہوں، یا میں بال کورٹ پر کیا کرسکتا ہوں اور کیا نہیں کرسکتا۔

میرے لیے اصل سوال یہ ہے کہ کیا میں اس گیم کو دھوکہ دہی کے بغیر کھیل سکتا ہوں؟ جس دن میں کورٹ پر اپنی بہترین پرفارمنس نہیں دے سکا، وہ دن میرے کیریئر کا آخری دن ہوگا۔ آپ لوگوں کی خوش قسمتی یہ ہے کہ آج وہ دن نہیں ہے۔”

انہوں نے مزید کہا، “یہ گیم کھیلنے کے اپنے 20 سالوں کے دوران اور اس سے پہلے کے تمام سالوں میں بھی، میں نے کبھی بھی اس کھیل کو دھوکہ نہیں دیا اور نہ ہی میں اسے کبھی معمولی سمجھوں گا۔”

لیبرون جیمز (جو دسمبر میں 39 سال کے ہوں گے) نے ان تجاویز کو مسترد کر دیا کہ وہ اپنے ایک یا دونوں بیٹے کے ساتھ این بی اے میں کھیلنا جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

ان کے بڑے بیٹے برونی جیمز اگلے سیزن میں یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا میں کالج باسکٹ بال کھیلنے کی تیاری کر رہے ہیں اور ممکنہ طور پر 2024 میں این بی اے کا حصہ بن سکتے ہیں۔

لیکن انہوں نے کہا کہ ان کے بیٹوں کی کوچنگ سے انہیں اپنا جوش برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

پاکستان