حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈز کے ساتھ ہونے والے حالیہ معاہدے کے تحت بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اس ضمن میں آج نیپرا کی جانب سے نوٹیفیکیشن کا اجراء متوقع ہے۔
ذرایع کے مطابق حکومت آئی ایم ایف کے مطالبے پر بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 96 پیسے کا اضافہ کرے گی۔ تاہم، یہ اضافہ مرحلہ وار ہوگایا ایک ساتھ ، اس ضمن میں فیصلہ کابینہ کرے گی اور اس سلسلے میں مشاورت جاری ہے۔
بجلی کا موجودہ اوسطاً ٹیرف اس وقت 24 روپے 82 پیسے ہے جو اضافے کے بعد تیس روپے فی یونٹ تک پہنچ جائے گا۔ جب کہ ٹیکس اور سلیب سسٹم کے بعد فی یونٹ اوسط قیمت 50 روپے تک پہنچ جائے گی۔ جب کہ قیمتوں میں اضافے کا علان نوٹیفیکیشن کے ذریعے کیا جائے گا۔