اہم ترین

فلم ‘مشن امپاسیبل 7’ کا اختتام ناظرین کے لیے دلچسپ ہوگا، ٹام کروز

ہالی وڈ کے ایکشن ہیروٹام کروز نے  کہا ہے کہ ان کی نئی آنے والی فلم ‘مشن امپاسیبل7’ کا اختتام ناظرین کے لیے دلچسپ ہوگا۔ اور میں نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ  فلم کا اختتام ناظرین کو مایوسی یا کسی بھی قسم کی الجھن کا شکار نہ کرے۔

مشن امپاسیبل فرنچائز کی ساتویں قسط ڈیڈ ریکوننگ پارٹ ون ایک بڑی کامیابی، ایکشن اور سسپنس سے بھرپور ہے۔ تاہم ہدایت کار کرسٹوفر میک کوری نے کہا کہ ایم آئی سیون ٹام کروز کے لیے انتہائی تشویش کا موضوع تھا اور انہوں نے کسی بھی قسم کے پیچیدہ کلائمیکس کے امکان کو مکمل طور پر مسترد کر دیا تھا۔ یہاں تک کہ اداکار نے اس مقصد کے حصول کے لیے اپنی نیندیں حرام کر لی تھیں اور وہ اسے مسلسل بہتر کرنے کی کوششوں میں لگے رہے۔

ورائٹی کی رپورٹ کے مطابق، ٹوٹل فلم کے ساتھ ایک انٹرویو میں فلم کے ٹرین کے منظر پر گفتگو کرتے ہوئے ہدایت کار نے کہا، “ہم نے فلم کو جس مقام پر ختم کیا، یہ بالکل ویسا ہی تھا جیسا ہم نے تصور کیا تھا۔”

“ہم نے فلم کا اختتام کیسے کیا، یہ ہمارے لیے ایک بڑا، بلکہ بہت بڑا معمہ تھا۔ اس نے ٹام کو پوری پروڈکشن کے دوران کئی راتیں جاگ کر گزارنے پر مجبور کیا۔ وہ بار بار آتے اور کہتے، ‘یہ کلف ہینگر جیسا نہیں ہو سکتا، یہ اطمینان بخش ہے’۔ ناظرین کو تکمیل کا احساس ہونا ضروری ہے۔”

میک کیوری نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا، “ٹام اس منظر کو دیکھتا رہا اور اسے یہ پریشانی لاحق رہی کہ آیا یہ ایک اطمینان بخش نتیجہ ہوگا یا نہیں یا یہ پیچیدہ محسوس ہوگا۔ ہم نے اس پر مسلسل نظرثانی کی اور مسلسل اسے بہتر کرنے کی کوشش کرتے رہے۔”

میک کیوری نے ٹوٹل فلم کو بتایا، “اگر آپ اسے کلف ہینگر کی طرح چھوڑ دیتے ہیں، تو یہ تھوڑا سا مایوس کن محسوس ہوتا ہے جیسے ہم آپ کے واپس آنے کی توقع کر رہے ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا، “ہم اس احساس سے دور رہنا چاہتے تھے۔ ہمیں امید ہے کہ آپ بھی وہی محسوس کریں گے جس احساس کو ہم آپ تک پہنچانا چاہ رہے تھے۔ کیا ہم یہ چاہیں گے کہ آپ (اگلی بار سینما گھر) واپس آنے کی ہمت نہ کریں۔ ہم آپ کو اس سوچ کے ساتھ چھوڑنا چاہتے تھے کہ، ‘اوہ، میں یہ دیکھنے کے لیے انتظار نہیں کر سکتا کہ اب آگے کیا ہوگا’۔”

ہالی ووڈ کی دیگر حالیہ بلاک بسٹرز کے برعکس، جیسے کہ اسپائیڈر مین ایکروس دی اسپائیڈر ورس جس نے ناظرین کو ایک بڑے پیچیدہ کلائمیکس پر چھوڑ دیا جو بہت سے لوگوں کے لیے غیر تسلی بخش تھا، ڈیڈ ریکوننگ پارٹ ون کا مقصد ایک زیادہ حتمی نتیجہ پیش کرنا تھا اور اس کے ساتھ منسلک کرنے کی کوشش کی گئی۔

پاکستان