پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے اپنی سیاسی جماعتکی تشکیل کا اعلان کردیا ہے جب کہ سابق وزیر اعلیٰ محمود خان بھی ان کی جماعت میں شامل ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ‘ پی ٹی آئی پارلیمینٹریننر ‘ کے نام سے بننے والی اس جماعت سے خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔ ذرایع کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ محمود خان سمیت پی ٹی آئی کے57 سابق اراکین اسمبلی اور رہنماؤں نے بھی اس نو تشکیل شدہ جماعت میں شمولیت اختیار کرنے پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔
پی ٹی آئی پارلیمینٹریننر میں شمولیت کے لیے رضا مندی ظاہر کرنے والوں میں پی ٹی آئی کے سابق ارکان اسمبلی میں اشتیاق ارمڑ، ضیا اللہ، غزن جمال، پیر فدا، آغاز گنڈاپور، احتشام جاوید، احمد حسین، فلک ناز، ابراہیم خٹک، وِلسن وزیر، ملک واجد، ارباب وسیم، شوکت علی، محب اللہ، اقبال وزیر، انور زیب، ظہورشاکر، عمران خٹک، مصورخان، شیر اکبر، صالح محمد، ندیم خیال، یعقوب شیخ، وزیر زادہ، عزیز اللہ گران، فضل مولا اور دیگر شامل ہیں۔