اہم ترین

ویڈیو گیمرز کا عالمی مقابلہ ‘ ورلڈ سائبر گیمز’ اس ماہ کے آخر میں ہوگا

کل 72 پیشہ ور گیمرز لیگ آف لیجنڈز، اسٹار کرافٹ 2، وارکرافٹ 3، فیفا آن لائن فور اور کلیش رویال  سمیت 15 مختلف گیمز میں حصہ لیں گے۔

ورلڈ سائبر گیمز، جسے “اسپورٹس کے اولمپکس” کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، جنوبی کوریا کے جنوبی بندرگاہی شہر بوسان میں 28 جولائی سے شروع ہوں گے اور 30 جولائی تک جاری رہیں گے۔ چین، میکسیکو اور جنوبی کوریا سمیت 10 ممالک سے کل 72 پیشہ ور گیمرز 15 مختلف گیمز جیسے کہ لیگ آف لیجنڈز، اسٹار کرافٹ 2 اور وارکرافٹ 3 میں حصہ لیں گے۔

سال 2000ء میں شروع ہونے والا گیم ٹورنامنٹ اس سے پہلے مختلف ممالک جیسے کہ امریکہ، جرمنی اور چین میں منعقد ہو چکا ہے۔ چین کے ژیان میں منعقدہ 2019ء کے ایونٹ کے دوران ورلڈ سائبر گیمز (ڈبلیو سی جی) نے آن لائن نشریات کے ذریعے تقریباً 1 لاکھ 20 ہزار آف لائن شائقین اور تقریباً 200 ملین ناظرین کو راغب کیا۔

اس سال کے ڈبلیو سی جی کی میزبانی بوسان سٹی اور بگپکچر انٹرایکٹو کریں گے، جو جنوبی کوریا کی ایک اسپورٹس کمپنی ہے اور پرو گیمرز کی حوصلہ افزائی اور ترقی کے معاملات میں مہارت رکھتی ہے۔

بگ پکچر انٹرایکٹو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس سال کا مقابلہ مشرقی بوسان کے ایک کنونشن سنٹر بیکسکو میں ہوگا۔ پرو گیمرز آن لائن گیمز میں مقابلہ کریں گے جن میں موبائل لیجنڈز بینگ بینگ، فیفا آن لائن فور اور کلیش رویال شامل ہیں۔

خصوصی میچوں میں شرکت کے لیے 54 سینئیر گیمرز اور آن لائن انفلوئنسرز بھی ایونٹ میں حصہ لیں گے۔ ایونٹ میں شامل تماشائی ریوولوشن ہارٹ نامی ایک ورچوئل چار رکنی بوائے بینڈ کنسرٹ سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

تیز رفتار ڈیٹا کنکشن کی وجہ سے جنوبی کوریا کو طویل عرصے سے ای اسپورٹس کا مرکز سمجھا جاتا ہے جو صارفین کو کسی بھی وقت کہیں سے بھی بغیر کسی مشکل کے گیمز کھیلنے کی اجازت دیتا ہے۔

کوم کاسٹ اسپیکٹیٹر، امریکی میڈیا اور تفریحی کمپنی کوم کاسٹ کے اسپورٹس ونگ نے 2019ء میں جنوبی کوریا کے سب سے بڑے موبائل کیریئر ایس کے ٹیلی کام کے ساتھ ٹی ون انٹرٹینمنٹ اینڈ اسپورٹس کے نام سے ایک ای اسپورٹس جوائنٹ وینچر قائم کیا۔

مارکیٹ ریسرچ فرم فارچون بزنس انسائٹس کے جاری کردہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ عالمی اسپورٹس مارکیٹ جو 2022ء میں 1 اعشاریہ 45 ارب ڈالر تھی 2030ء تک 6 اعشاریہ 75 ارب ڈالر تک پہنچنے کی امید ہے۔

پاکستان