اہم ترین

اسمبلی کی تحلیل کا فیصلہ اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بعد ہوگا

حکومت نے مدت پوری ہونے کے بعد بھی قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے، اس بابت حکومتی ذرایع کا کہنا ہے کہ اسمبلی کی تحلیل کا فیصلہ اتحادی جماعتوں سے صلاح مشورے کے بعد کیا جائے گا۔

ذرایع کا یہ بھیکہنا ہے کہ اس ضمن میں فیصلہ سازی کے لیے اتحادی جماعتوں کا اجلاس کچھ دنوں میں توقع ہے، اور مشاورت کے بعد کیے جانے والے فیصلے کی سمری صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھیج دی جائے گی۔

یاد رہے کہ قومی اسمبلی کی مدت 13 اگست کی رات 12 بجے ختم ہورہی ہے۔۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  حکومت نے متعدد قانون سازی کے بعد سمری صدر مملکت کو بھیجنی ہے جس کی منظوری صدر مملکت 15 یوم کے اندر دیں گے۔

وزیر اعظم کی جانب سے سمری بھیجنے کے بعد صدر مملکت کے پاس اسمبلی کی تحلیل کی سمری پر دستخط کے لیے 48 گھنٹے کا وقت ہوگا۔ اور صدر مملکت کی جانب سے دستخط نہ کیے جانے کی صورت میں 48 گھنٹے بعد اسمبلی خود تحلیل ہوجائے گی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی گزشتہ روز اپنی تقریر میں کہا تھا کہ 14 اگست کو نگران حکومت ملکی معاملات سنبھالے گی۔ تاہم، اس سلسلے میں اتحادی جماعتوں کے ساتھ  مشاورت کا عمل جاری ہے اور مشاورت مکمل ہو نے کے بعد صدر مملکت کو سمری بھیجی جائے گی۔

پاکستان