اہم ترین

پشاورمیں فرنٹیئر کانسٹیبلری کی گاڑی دہشت گردوں کے نشانے پر

پشاور کے علاقے حیات آباد میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب خودکش دھماکے کے نتیجے میں  ایف سی اہل کاروں سمیت 8 زخمی ہوگئے ہیں۔ تاہم، خوش قسمتی سے اس حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حیات آباد فیز سکس کے علاقے میں ایف سی کی گاڑی کو خود کش حملے کا نشانہ بنایا گیا، دھماکے کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو 1122 کی ایمبولینس  ، فائر بریگیڈ  کی گاڑیاں اور سیکیورٹی ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

ایس پی کینٹ وقاص رفیق کے مطابق مبینہ طور پر خود کش دھماکہ ایف سی کی گاڑی کی کے قریب ہوا اور اس حملے میں ایف سی کی گاری کو نشانہ بنایا گیا تھا۔  دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ، جب کہ دو ایف سی اہل کاروں سیمت 8 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا۔

پاکستان