اہم ترین

بالی وڈ کی’ ریوالور کوئن’ متنازعہ بیان کی وجہ سے تنقید کا نشانہ

اس سے پہلے کنگنا رناوت کے “سلی ایکس” کے بارے میں تبصرے نے ہریتک روشن کو اپنی پوسٹ کے لئے عوامی طور پر معافی مانگنے پر مجبور کر دیا تھا۔

کنگنا رناوت مبینہ طور پر رنبیر اور عالیہ سے متعلق اپنے ایک متنازع بیان کی وجہ سے ایک بار پھر شہ سرخیوں میں ہیں۔ ان کے بالی وڈ کے نقلی جوڑے کے حوالے سے بیان کے بارے میں گمان کیا جارہا ہے کہ انہوں نے رنبیر اور عالیہ کی جانب اشارہ کیا ہے۔ لیکن یہ پہلا موقع نہیں کہ وہ اپنے بیانات کی وجہ سے میڈیا کی توجہ اور تنازع کا مرکز بنی ہیں۔

چند سال قبل جب ہریتھک روشن نے اپنی اس وقت کی گرل فرینڈ کنگنا رناوت کا مذاق اڑایا تھا، تو انہیں مذہبی حساسیت کی مبینہ توہین کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس سے پہلے دھوم ٹو کے اداکار کو مہاراشٹر اقلیتی کمیشن کے وائس چیئرمین ابراہم متھائی کی جانب سے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں “پوپ” کا حوالہ دینے اور مسیحی برادری کے مذہبی جذبات کی توہین کرنے پر قانونی وارننگ موصول ہو چکی ہے۔

2014 کے بعد جب کنگنا اور ہریتک کے رشتے کی افواہیں پہلی بار منظر عام پر آئیں، تو اس کے کچھ عرصے بعد کنگنا نے ہریتھک کا سوشل میڈیا پر مذاق اڑایا۔ دونوں نے 2013 میں فلم کرش تھری میں ساتھ کام کیا تھا اور اس کے بعد ان کے مبینہ تعلق کے حوالے سے شکوک و شبہات سامنے آئے۔ لیکن جب کنگنا نے ہریتھک کو اپنا “سلی ایکس” کہا تو معاملات قابو سے باہر ہو گئے اور ہریتھک نے عوامی طور پر معافی کا مطالبہ کرتے ہوئے کنگنا کے خلاف مقدمہ چلایا۔

اس کے بعد ہریتک روشن نے ایک بار میڈیا میں گردش کرنے والی تمام افواہوں کا جواب دینے اور کنگنا رناوت کا لطیف انداز میں مذاق اڑانے کے لیے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کا استعمال کیا۔ انہوں نے کہا، “میڈیا نے جن خواتین کا نام لیا ہے ان میں سے کسی بھی (یقینی طور پر شاندار) کے مقابلے میں زیادہ امکان یہ ہے کہ میرا پوپ کے ساتھ تعلق ہو۔ شکریہ، لیکن مجھے اس کی ضرورت نہیں۔”

ابراہم متھائی نے اس کے لیے ہریتک روشن کو نوٹس بھیجا اور اداکار سے کہا گیا کہ وہ سات دن کے اندر معافی مانگیں ورنہ ان کے وکیل رضوان صدیقی کے مطابق مجرمانہ قوانین کے مطابق شکایت درج کرائی جائے گی۔ یہ نوٹس اداکار کو تعزیرات ہند کی دفعہ اے 295 کے تحت بھیجا گیا ہے۔

پاکستان