لینووو لیجن پرو 5 آٹھویں جنریشن 16 انچ کی منفرد اور غیر معمولی اسکرین کے ساتھ اے ایم ڈی کے رائزن 7 پروسیسر سے تقویت یافتہ گیمنگ لیپ ٹاپ ہے۔
اس گیمنگ لیپ ٹاپ میں 16 انچ کیو ایچ ڈی پلس آئی پی ایس ڈسپلے، نیا اے ایم ڈی رائزن 7 سی پی یو، جی فورس آر ٹی ایکس 4060 جی پی یو، 16 جی بی ڈی ڈی آر فائیو ریم اور 1 ٹی بی ایس ایس ڈی ڈرائیو شامل ہے۔
اے ایم ڈی رائزن 7اے ایم ڈی کا جدید ترین موبائل چپ ہے اور یہ بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے۔ انٹیل کور i7 ریپٹر لیک سی پی یو بہت کم پاور استعمال کرتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کو ان سے وہی گیمنگ پرفارمنس ملے گی اور آپ اپنے تھرمل مینجمنٹ کے بارے میں فکر مند نہیں ہوں گے جیسا کہ آپ ایک مساوی انٹیل سی پی یو کے ساتھ ہوتے ہیں۔
اس لیپ ٹاپ کے ڈیزائن کے حوالے سے بات کریں تو اس نے اپنے پچھلے دونوں ورژنز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور یقینی طور پر یہ ان سے کہیں زیادہ خوبصورت نظر آتا ہے۔ 16 انچ اسکرین ایک ایسا سائز ہے جو لیپ ٹاپ میں بہت کم دیکھنے کو ملتا ہے، اس اعتبار سے یہ لازم ہے کہ لیپ ٹاپ کا وزن بھی زیادہ ہو مگر 5 پاؤنڈ یا 3 کلو وزن اس سائز کے لحاظ سے بہت مناسب ہے۔ اس کا سلم ڈیزائن اسے عام بیک پیک میں رکھنا اور سفر میں ساتھ لے جانا آسان بناتا ہے۔
اضافی کولنگ وینٹ کے باوجود، سسٹم میں دیگر پورٹس کے لیے کافی جگہ موجود ہے۔ ہر طرف ایک یو ایس بی ٹائپ اے پورٹ موجود ہے، بائیں طرف یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ ہے اور دائیں طرف ویب کیم پرائیویسی شٹر سوئچ کے قریب ایک آڈیو جیک دیا گیا ہے۔
مزید پورٹس پچھلے حصے میں موجود ہیں، جہاں آپ کو ایک اور یو ایس بی ٹائپ سی اور دیگر دو یو ایس بی ٹائپ اے پورٹس ملیں گی۔ ایک ایچ ڈی ایم آئی مانیٹر پورٹ؛ ایک گیگابٹ ایتھرنیٹ جیک اور ایک ڈی سی پاور کنیکٹر بھی ہے حالانکہ پچھلا یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ 140 واٹ تک بجلی کی ترسیل کی اجازت دیتا ہے۔