اہم ترین

دنیا کی 60 فیصد آبادی سوشل میڈیا کی لت میں مبتلا، تحقیق

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق تقریباً پانچ ارب لوگ یا دنیا کی تقریباً 60 فیصد سے کچھ زیادہ آبادی، سوشل میڈیا پر سرگرم ہیں۔

ڈیجیٹل کنسلٹنسی فرم کیپیوس کی تازہ ترین سہ ماہی رپورٹ میں تخمینوں کے مطابق، پچھلے سال کے مقابلے میں 3 اعشاریہ 7 فیصد اضافے کی نشاندہی کی گئی ہے۔

سوشل نیٹ ورک کے صارفین کی تعداد انٹرنیٹ استعمال کرنے والے 5 اعشاریہ 19 ارب لوگوں کے قریب پہنچ رہی ہے، یہ دنیا کی آبادی کا 64 اعشاریہ 5 فیصد ہے۔

علاقائی اعتبار سے اس میں کچھ فرق دیکھے جا سکتے ہیں۔ مشرقی اور وسطی افریقہ میں 11 میں صرف ایک شخص سوشل میڈیا استعمال کرتا ہے۔ ہندوستان میں (جو اب دنیا کی سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے) یہ تعداد تین میں سے ایک ہے۔

سوشل میڈیا پر گزارے جانے والے وقت کی مقدار میں بھی دو منٹ کا اضافہ ہو کر 2 گھنٹے 26 منٹ فی دن ہو گیا ہے۔ یہاں ایک بار پھر بڑے تفاوت ہیں، برازیلین روزانہ اوسطاً 3 گھنٹے 49 منٹ سوشل میڈیا پر گزارتے ہیں جبکہ جاپانی ایک گھنٹے سے بھی کم وقت گزارتے ہیں۔

اوسط سوشل میڈیا صارفین سات مختلف پلیٹ فارمز پر ہیں۔ میٹا کے پاس واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بک کے ساتھ صارفین کی تین پسندیدہ ایپس ہیں۔ چین میں تین ایپس ہیں، وی چیٹ، ٹک ٹاک اور اس کا مقامی ورژن ڈویئن۔ ٹویٹر، میسنجر اور ٹیلیگرام سب سے زیادہ استعمال ہونے والے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں شامل ہیں۔

دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا سوشل میڈیا پلیٹ فارم 2 اعشاریہ 9 ملین ماہانہ فعال صارفین کے ساتھ فیس بک ہے۔

فیس بک کا راج 2023 تک جاری ہے، لیکن یہ تنہا نہیں ہے۔ یوٹیوب 2 اعشاریہ 5 ملین ماہانہ فعال صارفین کے ساتھ اس سے زیادہ پیچھے نہیں ہے۔

اوسطاً ایک شخص ہر روز تقریباً 145 منٹ سوشل میڈیا پر گزارتا ہے۔ وقت ایک قیمتی چیز ہے۔ لہٰذا یہ اہم ہے کہ عالمی سطح پر اوسط فرد اپنے دن کا ایک اہم حصہ یعنی تقریبا 145 منٹ سوشل میڈیا پر صرف کرتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ امریکی اس اوسط سے قدرے پیچھے ہیں جو روزانہ 2 گھنٹے 7 منٹ کا وقت سوشل میڈیا پر گزارتے ہیں۔

پاکستان