اہم ترین

کاؤنٹر اسٹرائیک 2، کی ریلیز کے حوالے سے اہم انکشاف

کاؤنٹر اسٹرائیک 2 کے ایک سابق پیشہ ور کھلاڑی نے ٹویٹر پر ایک گھڑی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ریلیز کی تاریخ کا اشارہ ملنے کا دعویٰ کیا ہے۔

جب والو نے پہلی بار مارچ میں کاؤنٹر اسٹرائیک 2 کا باضابطہ اعلان کیا، تو کم از کم عارضی طور پر ہی سہی مگر انٹرنیٹ پر جیسے کوئی بھونچال آگیا تھا۔ ہر جگہ سی ایس گو کے شائقین انتہائی پرجوش اور خوش تھے جب کہ کمپنی نے یہ اشارہ بھی دیا تھا کہ اس میں کافی بڑی تبدیلیاں ہونے والی ہیں۔

تاہم، پلے ٹیسٹ اور بی ٹا فیز لائیو ہونے کے باوجود، کاؤنٹر اسٹرائیک 2 کی ریلیز کی آفیشل تاریخ اب تک نامعلوم ہے۔ یہ کہا گیا تھا کہ گیم گرمیوں کے بعد ریلیز کیا جائے گا، لیکن یہ وقت تیزی سے قریب آرہا ہے اور ہم اب تک یہ معلوم نہیں کر سکیں ہیں کہ گیم کب ریلیز ہوگا۔

لیکن ایک غیر معمولی دعویٰ سامنے آیا ہے!

اوور پاس پر گیم کی ایک تصویر، جو ایک تازہ ترین نقشہ ہے اور جسے دوبارہ تیار بھی کیا جائے گا، کاؤنٹر اسٹرائیک 2 بیٹا پروڈکٹ میں شامل کیا گیا ہے، کاؤنٹر اسٹرائیک 2 کے ایک پلے ٹیسٹر اور سابق پیشہ ور کھلاڑی نے ٹویٹر پر ایک گھڑی کی تصویر شیئر کی ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ نقشے پر نظر آنے والی دو گھڑیوں کی سوئیوں کا یکساں مقام پر ہونا دراصل اس کی ریلیز کی تاریخ کا اشارہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ “یہ سی ایس ٹو کی ریلیز کی تاریخ دکھا رہی ہیں۔”

اسے یا تو 8 اور 24 یا 8 اور 5 سے تعبیر کیا جا سکتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ 5 اگست یا 24 اگست کو کاؤنٹر اسٹرائیک ریلیز کیا جائے گا۔ 24 اگست کو ایک ممکنہ تاریخ مانا جا سکتا ہے کیونکہ یہ بی ٹا میں ٹیسٹ کے نقشوں کے اجراء کے شیڈول کے مطابق کمیونٹی کی توقعات کے ساتھ کم و بیش مطابقت رکھتی ہے۔

بہرحال ہم اس گیم کے حوالے سے پرجوش ضرور ہیں مگر صرف مفروضوں کی بنیاد پر حتمی تاریخ کا تعین ممکن نہیں۔ ممکن ہے کہ گھڑی کی سوئیوں کا کوئی مطلب نہ ہو۔ کچھ شائقین نے ازراہ مذاق فوراً اس دعوے کے جواب میں کہا کہ یہ یقینی طور پر ایک نشانی ہے کیونکہ دونوں گھڑیاں ایک ہی بات کہہ رہی ہیں۔

آپ کو کیا لگتا ہے؟ کیا واقعی دونوں گھڑیوں کی سوئیوں کا ایک ہی جگہ پر ہونا ایک اشارہ ہے؟ کیا واقعی دونوں گھڑیاں ایک ہی بات نہیں کہہ رہی؟ ویسے تمام گھڑیاں ایک ہی بات تو کہتی ہیں!

پاکستان