اہم ترین

ایمرجنگ ایشیا کپ فائنل، پاکستان کی بھارت کوعبرتناک شکست

اے سی سی مینز ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل میں  پاکستان نے بھارت کو 128 رنز کے مارجن سے عبرتناک شکست سے دوچار کردیا۔ پاکستانی ٹیم نے بھارت کو 353 رنز کا ہدف دیا تھا۔ تاہم، بھارتی ٹیم 40 اوورز میں 224 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔

بھارتی بلے باز پاکستانی بالرز کے سامنے بےبس نظر آئےاور پاکستانی بالرز ایک کے بعد بعد ایک بھارتی بیٹ مین کو پویلین میں بھیجتے رہے۔  پاکستان کے سفیان مقیم نے 3 ، مہران ممتاز،ارشد اقبال اور محمد وسیم نے 2، 2 اور مبشر خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔ابھیشیک شرما61، یش دھول 39 اور سائی سدھرسن 29 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج کولمبو میں ایک دوسرے کے سامنے آئے۔ سیمی فائنل راؤنڈ میں پاکستانی شاہینوں نےسری لنکا اے اور بھارت اے نے بنگلہ دیش اے کو شکست دی تھی۔

آج ہونے والے ایمرجنگ ایشیا کپ فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 353 رنز کا ہدف دیا تھا، 80 رن بنانے کے بعد بھارت کے  دو کھلاڑی سائی سدھر سن اور نکین جوز آؤٹ ہوچکے ہیں، جنہوں نے بالترتیب 19 اور 11 رنز بنائے۔

بھارتی ا ٹیم کے کپتان یاش دل نے ٹاس جیٹ لیا تھا تاہم انہوں نے پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب ے 121 رنز کی شان دار اننگ کھیلی ۔ صائم ایوب نے 59 اور صاحبزادہ فرحان 65 رنز اسکور کرنے کے بعد رن آؤٹ ہوئے۔

عمربن یوسف 35، کپتان محمد حارث 2  اورقاسم اکرم صفر پر آؤٹ ہوئے۔  طیب طاہر نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 108 رنز بنائے، انہوں نے  71 گیندوں پر 12 چوکے اور 4 چھکے  لگائے۔

یادرہے کہ پاکستان نے سری لنکا کو پہلے سیمی فائنل میں 60 رنز سے شکست دی تھی جب کہ بھارت نے دوسرے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 51 رنز سے شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

22جولائی کوکو کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش اے کے خلاف ایک دلکش سیمی فائنلمقابلے میں ہندوستان اے نے اپنا غلبہ ظاہر کرتے ہوئے 51 رنز سے فتح حاصل کی اورفائنل میں اپنی جگہ محفوظ کرلی۔

نشانت سندھو کی قابل ذکر پہلی بار لسٹ اے میں پانچ وکٹیں اور نکن جوس کی غیر معمولی فیلڈنگ کی مہارت کھیل کو ہندوستان کے حق میں موڑنے میں اہم ثابت ہوئی۔

بنگلہ دیشی بیٹنگ لائن اپ ہندوستان کے اسپنرز کے خلاف ناکام ہوگئی، صرف 66 رنز پر 9وکٹیں گنوائیں اور بالآخر 160 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئی۔21 جولائی کو کولمبو کے پی سراونمتو اسٹیڈیم میں ہونے والے دوسرے سیمی فائنل مقابلے میں پاکستان اے نےاپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

ارشداقبال کی شاندار پانچ وکٹیں، عمیر بن یوسف اور محمد حارث کی شاندار بیٹنگ پرفارمنس کی مدد سے پاکستان شاہینز نے سری لنکا اے کو 60 رنز سے شکست دے دی۔گروپ مرحلے میں انڈیا اے نے 211 کا مسابقتی ہدف دیا تھا، کپتان یش دھول کے شاندار 66 رنز نے اننگز کو آگے بڑھایا۔

تاہم،انہیں بنگلہ دیش اے کے اسپن اٹیک کے خلاف سخت چیلنج کا سامنا کرنا پڑا۔ رقیب  الحسن، مہدی حسن اور تنظیم حسن ثاقب نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

 

پاکستان