اہم ترین

 مسجد میں خودکش حملے کی کوشش، پولیس افسر شہید

آئی جی خیبر پختونخوا نے میڈیا کو بتایا کہ ضلع خیبر کے علاقے جمرود میں ایک خود کش حملہ آور نے مسجدعلی  میں داخل ہونے کی کوشش کی ۔

تاہم، وہاں موجود ایڈیشنل ایس ایچ اور عدنان آفریدی نے اسے روکنے کی کوشش کی ۔ حملے میں ناکامی پر خود کش حملہ آور نے خود کو اُڑا دیا۔

ترجمان خیبر پولیس کے مطابق خود کش حملے کو ناکام بنانے کی کوشش کے دوران عدنان آفریدی شدید زخمی ہوگئےجنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ  پر پہنچ گئیں۔

پاکستان