اہم ترین

دفتر میں مصنوعی ذہانت کا استعمال غیر اخلاقی قرار!

دفتری ماحول یا کسی بھی کام کی جگہ پر اے آئی مصنوعات کے ضرورت سے زیادہ استعمال نے اخلاقی خدشات کو جنم دیا ہے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ مصنوعات دراصل ہماری پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے تخلیق کیے گئے صرف اوزار ہیں

مائیکروسافٹ کا آنے والا اے آئی اسسٹ ٹول جسے “کوپائلٹ” کہا جاتا ہے، کو مائیکروسافٹ 365 سویٹ میں ضم کیا جائے گا، جس میں ورڈ، پاورپوائنٹ، ایکسل اور ٹیمز شامل ہیں۔

کوپائلٹ کی مدد سے صارفین میٹنگ ڈیٹا اور ای میلز کی بنیاد پر ٹیم اپ ڈیٹس تیار کر سکتے ہیں، کام کی تجاویز تیار کر سکتے ہیں، ایکسل میں ماڈل ڈیٹا اور پاورپوائنٹ میں سلائیڈ شو بنا سکتے ہیں۔

اسی طرح گوگل نے اپنے ورک اسپیس سوٹ میں ڈویٹ اے آئی متعارف کرایا ہے جو صارفین کو مخصوص اشارے کی بنیاد پر گوگل ڈاکس بنانے کے قابل بناتا ہے۔

یہ اے آئی ٹولز دنیا بھر کے نامور اداروں کی جانب سے فعال طور پر تیار کیے جاتے ہیں اور ان کے دفتری ماحول میں استعمال کے لیے حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ ان کا بنیادی مقصد پیداواری صلاحیت کو بڑھانا ہے، دھوکہ دہی نہیں۔

اس کا موازنہ اس سے کیا جا سکتا ہے کہ کس طرح مائیکروسافٹ نے 1990 میں ایکسل کی تشہیر کی، اس کی پریزنٹیشنز کو تیزی سے تخلیق کرنے کی صلاحیت پر زور دیا۔ اے آئی ٹولز کو ذہانت سے استعمال کرنا ایسا ہی ہے جیسے ایکسل کی خصوصیات کا فائدہ اٹھانا۔

ان اے آئی ٹولز میں چیٹ جی پی ٹی سب سے زیادہ مشہور ہے۔ کسی اخلاقی حدود کو عبور کیے بغیر پیداوار کو بڑھانے کے لیے اسے مناسب طریقے سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ چیٹ جی پی ٹی مضامین کا خلاصہ کر سکتا ہے، ای میل ٹونز پر تاثرات فراہم کر سکتا ہے اور الفاظ کے ذخیرے یا لغت کے طور پر کام کر سکتا ہے۔

اگرچہ مفت ورژن آف لائن ڈیٹا تک محدود ہے، چیٹ جی پی ٹی فور کو انٹرنیٹ تک رسائی حاصل ہے، جس سے صارفین ٹول استعمال کرتے ہوئے موضوعات کو تلاش اور دریافت کر سکتے ہیں۔

تاہم، دفتری ماحول میں اے آئی ٹولز کے استعمال کے حوالے سے اخلاقی تحفظات سامنے آتے ہیں۔ کسی اور کے کام کو اپنا سمجھ کر ان کا غلط استعمال کرنا یا اپنے کاموں کو انجام دینے کے لیے مکمل طور پر اے آئی پر انحصار کرنا غیر منصفانہ ہے۔

ہر تنظیم کے پاس اے آےی اور بیرونی ٹیکنالوجیز کے استعمال سے متعلق اپنی رہنما خطوط ہونا ضروری ہیں۔ ان رہنما خطوط پر عمل کرنا اور پرائیوسی اور رازداری کا احترام کرنا ضروری ہے۔

جنریٹو اے آئی ٹولز جیسے چیٹ جی پی ٹی مزید ڈیٹا اور ہدایات کے ساتھ بہتر ہوتا چلا جاتا ہے۔ چیٹ جی پی ٹی استعمال کرتے وقت یہ صارف کی طرف سے فراہم کردہ ہر بات اور ہدایات سے سیکھتا رہتا ہے۔ اگرچہ یہ بہتر کارکردگی کو یقینی بناتا ہے، لیکن یہ پرائیوسی اور رازداری کے بارے میں خدشات کو بھی جنم دیتا ہے۔

اے آئی ٹولز کا ذمہ دارانہ استعمال پیداوری صلاحیت کو نمایاں طور پر بڑھا سکتا ہے۔ جیسے جیسے یہ ترقی کر رہے ہیں، ان کی صلاحیتوں کو سمجھنا، اخلاقی رہنما خطوط پر عمل کرنا اور حساس معلومات کے تحفظ کو یقینی بنانا ضروری ہے۔

پاکستان