اہم ترین

خاتون کرکٹر کو لٹل باربی کہنے پر کرس ہیوز پر تنقید

لو آئی لینڈ کے سابق کھلاڑی کرس ہیوز نے پچ سائیڈ انٹرویو کے دوران ساؤتھرن بریو کی خاتون کرکٹر میٹلن براؤن کو لٹل باربی کہا تھا۔

کرس ہیوز بی بی سی کے کرکٹ پریسنٹر کے طور پر فرائض انجام دیتے ہیں، ایک آن ایئر انٹرویو کے دوران انہوں نے خاتون کرکٹر کے لیے لٹل باربی کے الفاظ استعمال کیے جس پر ادارے کی جانب سے انہیں تنبیہ کی گئی اور ان کے تبصرے کو نامناسب قرار دیا۔

دی ہنڈریڈ ٹورنامنٹ کے لیے بی بی سی کی جانب سے کوریج کرنے والے 30 سالہ کرس ہیوز سدرن بریو ٹیم کی آسٹریلوی آل راؤنڈر میٹلن براؤن کے ساتھ پچ سائیڈ انٹرویو پر تنقید کا نشانہ بنے۔

26 سالہ میٹلن براؤن نے اس بات کی وضاحت کر رہی تھیں کہ ٹورنامنٹ سے پہلے ان کی ٹیم کس طرح ایک دوسرے کے ساتھ گھلنے ملنے میں کامیاب ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ، “ہم نے پچھلی رات فلم باربی ایک ساتھ دیکھی تھی جس کی وجہ سے ہماری ٹیم کو واقعی بہت اچھی طرح گھلنے ملنے کا موقع ملا اور اب ہمارا گروپ ایک ساتھ بہت اچھا چل رہا ہے۔”

میٹلن براؤن کی بات پر تبصرہ کرتے ہوئے کرس ہیوز نے کہا، “آپ خود ایک نیلی آنکھوں والی چھوٹی سی باربی ہیں”۔ ان کی اس بات پر میٹلن براؤن ہنسی جس پر کرس ہیوز نے مزید کہا، “وہ اب شرما رہی ہیں۔”

میٹلان براؤن گزشتہ سال نومبر میں ویمنز بگ بیش لیگ کے دوران سکسرز کے لیے کھیل چکی ہیں۔

ان کے تبصرے نے سوشل میڈیا پر تنقید کو ہوا دی جس پر بی بی سی کے ترجمان نے کہا، “ہم نے کرس سے بات کی ہے اور وضاحت کی ہے کہ ان کا تبصرہ مناسب نہیں تھا۔”

کرس ہیوز آئی ٹی وی ریئلٹی شو لو آئی لینڈ کی تیسری سیریز میں کوریج کے لیے آئے تھے۔ وہ خود ایک شوقین کرکٹر ہیں اور اس کے علاوہ انہوں نے آئی ٹی وی کے لیے لائیو ہارس ریسنگ کوریج بھی کی ہے۔

پاکستان