اہم ترین

ملک بھر میں آج 76 واں جشن آزادی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے

آج پورے ملک  میں پاکستان کا 76 واں جشن آزادی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے

76 ویں جشن آزادی کے موقع پر ملک کا قریہ قریہ ، گلی گلی سبز ہلالی پرچموں سے سجا دیا گیا  ہے ، اور شہریوں نے ہر ی جھنڈیوں ، پرچم اور رنگ برنگی روشنیوں نے سے ملک کو سجا دیا ہے۔

کراچی،لاہور، اسلام آباد، پشاورسمیت ملک کے تمام بڑے شہروں میں سرکاری اور نجی عمارتوں پر جھنڈیوں اور لائٹس سے سجا دیا گیا ہے

منچلے نوجوانوں نے موٹر سائیکلوں پر شہر کا گشت لگا کر 14 اگست کو خوش آمدید کہا تو کچھ نے پٹاخوں، آتش بازی اور ہوائی فائرنگ کے ساتھ اس دن کا خیر مقدم کیا۔

 ملک کے مختلف شہروں میں ہوائی فائرنگ سے شہریوں کے زخمی اور ہلاک ہونے کے واقعات رپورٹ ہوئے۔

شہر قائد میں جشن آزادی کی خوشی میں کی جانے والی ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں  خاتون سمیت دو افراد جاں بحق اور تین درجن سے زائد شہری زخمی ہوگئے۔

ریسیکیو ذرایع کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پاکستان