اہم ترین

مسوڑھوں کی بیماری ڈیمینشیا کا سبب بن سکتی ہے، تحقیق

امریکہ میں  ہونے والی حالیہ تحقیق سے اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ دانتوں اور مسوڑھوں کی صفائی نہ رکھنے والے افراد میں دماغی عارضے  ڈیمینشیا میں مبتلا ہونے کے امکانات بڑ ھ جاتے ہیں۔

طبی جریدے ‘ نیورو انفلیمیشن’ میں شائع ہونی والی فور سیتھ انسٹی ٹیوٹ کی  اس تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ منہ خصوصاً مسوڑھوں کی ایک عام سی بیماری بھی خاموش قاتل قرار دیے گئے عارضے ڈیمینشیا  کے خطرات بڑھا دیتی ہے۔

تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ بیماری مائیکرو گلیئل نامی دماغی خلیات میں تبدیلی لاتا ہے۔

یہ خلیے دماغ میں ایک قسم کے پروٹین  امیلائیڈ کو  جمع ہونے سے بچانے میں مدد دیتے ہیں۔ ایمیلائیڈ کا تعلق خلیات کے مرنے اور الزائمر سے ہے۔

اس تحقیق کے سربراہ اور فورسِیتھ اِنسٹیٹیوٹ سے تعلق رکھنےو الے ڈاکٹر ایلپڈوگن کینٹارسی  کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ماضی کے مطالعوں سے یہ بات سامنے آچکی ہے مسوڑھوں کی بیماری کے سبب ہونے والی سوزش دماغ میں سوزش کو فعال کر دیتی ہے۔ اس تحقیق میں محققین نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا منہ کے بیکٹیریا دماغ کے خلیوں میں کوئی تبدیلی لاسکتے ہیں؟

جن مائیکروگلیئل خلیوں کا ٹیم نے مطالعہ کیا وہ ایک قسم کے خون کے سفید خلیے ہوتے ہیں جو جمع ہونے والے امیلائیڈ کو ختم کرتے ہیں۔

تحقیق میں سائنس دانوں نے مائیکروگلیئل خلیوں ضرورت سے زیادہ محرک ہوتا ددیکھا جو منہ کے بیکٹیریا سے سامنا ہونے پر زیادہ امیلائیڈ کھانے لگے تھے۔

ڈاکٹر ایلپڈوگن کا کہنا تھا کہ وہ خلیے کھا کھا کر فربہ ہوگئے اور اور مزید امیلائیڈ کوکھانے کی صلاحیت کھو بیٹھے۔

پاکستان