اہم ترین

بابر اعظم کب رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے، تفصیلات سامنے آگئیں

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے اہل خانہ نے ان خبروں کی تردید کی ہے وہ رواں سال ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔

بابر اعظم کی رواں سال شادی کے حوالے سے جاری خبروں پر ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ  ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ وہ بھارت میں رواں سال ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ کے بعد شادی کا ارادہ رکھتے ہیں۔

کپتان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اس وقت ان کی توجہ  مکمل طور پر  کھیل پر مرکوز ہے ۔  اور بابر اعظم کو دولہا بنتے دیکھنے کے خواہش مند ان کے مداحوں کو کم از کم مزید ایک سال انتظار کرنا ہوگا۔

یاد ہے کہ  بابر اعظم کی شادی 2022 میں ٹی20 ورلڈکپ کے بعد ہونی تھی لیکن کچھ مصروفیات کے سبب اس میں تاخیر ہوئی۔

 اور میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی شادی خالہ زاد سے ہونے کی امید ہے۔

پاکستان