اہم ترین

ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا، تمام ٹکٹس چند گھنٹوں میں فروخت

ایشیاکپ میں ہونے والے روایتی حریفوں  پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے تمام  مہنگے ترین ٹکٹس چند گھنٹوں میں ہی فروخت ہوگئے۔

ٹکٹس کی فروخت کا آغاز پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے گزشتہ روز شام چھ بجے کیا گیا تھا اور چند ہی گھنٹوں میں تمام  مہنگے ٹکٹ فروخت ہوگئے۔

ٹکٹس کی آن لائن فروخت کرنے والی ویب سائٹ کے مطابق اب صرف جنرل کیٹیگری (گھاس پر بیٹھ کر میچ دیکھنے والی جگہوں پر)  میں صرف 700 ٹکٹ باقی بچے ہیں اور ان کی قیمت بھی 8 ہزار 700 روپے ہے۔

پی سی بی کے مطابق 87 ہزار روپے والے وی وی آئی پی لیول اے، لیول بی کے  تمام ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں جب کہ36 ہزار 250روپے  قیمت والے  وی آئی پی لوئر کیٹیگری اے، بی کے بھی تمام ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں۔

ایشیاکپ کا افتتاحی میچ 30 اگست کو ملتان میں پاکستان اور نیپال کے درمیان جب کہ پاک بھارت ٹاکرا 2 ستمبر کو کینڈی میں ہو گا۔

پاکستان