اہم ترین

شاہ رُخ خان نے ڈریم گرل 2 میں میرے کام کو سراہا، اننیا پانڈے

اننیا پانڈے کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کو آیوشمان کھرانہ کے ساتھ ان کی آنے والی فلم ڈریم گرل 2 کا ٹریلیر بہت پسند آیا اور وہ اسے دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

چنکی پانڈے کی بیٹی اننیا پانڈے نے حال ہی میں اپنی آنے والی فلم ڈریم گرل 2 کے ٹریلر پر شاہ رخ خان کا پرجوش ردعمل شیئر کیا، جس میں وہ آیوشمان کھرانہ کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔ اننیا نے انکشاف کیا کہ بالی ووڈ آئیکون فلم دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں کیونکہ انہیں ٹریلر ناقابل یقین حد تک مزاحیہ لگا۔

شوبز خبروں کی ایک ویب سائٹ کے ساتھ ایک انٹرویو میں اننیا نے انکشاف کیا کہ شاہ رخ خان نے ٹریلر کے لیے اپنی تعریف کا اظہار کرتے ہوئے کہا، “انہوں نے 3 یا 4 دن پہلے مجھے بتایا تھا کہ انہیں واقعی ٹریلر بہت پسند آیا ہے اور یہ بہت مزاحیہ ہے اور وہ اسے دیکھ کر بہت پرجوش ہیں۔ “

ڈریم گرل 2 کی تشہیری مہم میں ایک ویڈیو شامل تھی جس میں آیوشمان کھرانہ کے کردار، پوجا، پٹھان (شاہ رخ خان) کے ساتھ فون پر بات چیت کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ اس ویڈیو نے خود شاہ رخ خان کی توجہ حاصل کی جنہوں نے اس کی تائید کی۔ آیوشمان کھرانہ نے اس بات چیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا، “یہ ان کا بہت پیار ہے، تمام فین کلب ایکٹیو ہو گئے اور شاہ رخ صاحب کو ٹیگ کیا اور انہوں نے جواب دیا اور انہیں یہ بات بہت پسند آئی۔ بہت مزہ آیا! مجھے لگتا ہے کہ ایک لیجنڈ کی جانب سے یہ بہت اچھی توثیق ہے۔”

شاہ رخ خان سے ان کی بیٹی سہانا خان کی دوستی کی وجہ سے ان کے ساتھ دیرینہ شناسائی کے باوجود، اننیا پانڈے نے اعتراف کیا کہ وہ اب بھی ان سے متاثر ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ شاہ رخ خان نے انہیں پہلی بار بڑے پردے پر دیکھنے کے بعد جو پہلا پیغام بھیجا تھا اس کو انہوں نے محفوظ کر رکھا ہے۔

اننیا پانڈے نے شاہ رخ خان کی نہ صرف ان کی اداکاری کی صلاحیتوں کی تعریف کی بلکہ ایک انسان کے طور پر ان کی خوبیوں کی بھی تعریف کی، انہیں ذہین، شائستہ، خوش مزاج اور خیال رکھنے والا بتایا۔

ڈریم گرل 2، جو 2019 کے کامیڈی ڈرامہ ڈریم گرل کا سیکوئل ہے، راج شاندلیا نے ڈائریکٹ کیا ہے اور اس میں ایوشمان کھرانہ، اننیا پانڈے، پاریش راول، وجے راز، راج پال یادیو، انو کپور، اسرانی، اور ابھیشیک بنرجی سمیت ایک بڑی کاسٹ شامل ہے۔ فلم 25 اگست کو ریلیز ہونے والی ہے۔

پاکستان