اہم ترین

بابر اعظم کی قیادت میں پاکستانی ٹیم کسی کو بھی ہرا سکتی ہے، ذکاء اشرف

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے کہا ہے کہ بابراعظم کی قیادت میں ٹیم اچھا پرفارم کررہی ہے۔ اور اس وقت ٹیم جس  فارم میں ہے تو وہ کسی کو بھی ہرا سکتی ہے۔

ذکاء اشرف نے ہم بنٹوٹا میں قومی کرکٹ ٹیم کے اراکین سے ملاقا ت کی اور افغانستان کے خلاف پہلے میچ سے قبل کھلاڑیوں سے خطاب بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا کمبی نیشن اچھا ہے اور دنیا بھر کے کرکٹ ماہرین پاکستانی ٹیم کو مضبوط ٹیم قرار دے رہے ہیں ،  اور ٹیم ایشیاء کپ میں سب سے زیادہ فیورٹ ہے کیوں کہ ہمارے پاس ورلڈ کلاس باؤلرز اور بیٹرز ہیں۔

ذکاء اشرف نے کھلاڑیوں سے خطاب میں کہا کہ ہم عالمی کپ اور دو بار ایشیاء کپ بھی جیت چکے ہیں اور آپ میدان میں اپنا بہترین کھیل پیش کریں تو ہمارے دوبارہ نہ جیتنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔ میری نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں۔

چیئرمین پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ آپ بھرپور اعتماد کے ساتھ عالمی کپ میں شرکت کرتے ہوئے ورلڈ کپ ٹرافی  اور ایشیاء کپ کو وطن واپس لائیں گے۔

پاکستان