اہم ترین

سانحہ جڑانوالہ پر بہت دکھی ہیں، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ سانحہ جڑانوالہ پر بہت دکھی ہیں، یہ واقعہ معاشرے میں موجود ایک مرض کی نشاندہی کرتا ہے۔

جڑانوالہ میں مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم نے کہا کہ اقلیتوں کے جان و مال پر اگر کوئی بھی شخص ظلم کرتا ہوا پایا گیا تو اقلیتی برادری ریاستی قوانین اور ریاست کو اپنے ساتھ پائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کوئی جگہ ایسی نہیں جہاں مسیحی برادری کا کردار نہ رہا ہو۔ قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ نے حضرت عیسیٰؑ کی شان بیان کی ہے، مریم ؑ کی شان بیان کی ہے، دو طبقہ جو انہیں تسلیم کرتے ہیں کیا وہ آپس میں ایسے الجھیں گے؟ ہرگز نہیں، انتہا پسندی کا کسی مذہب، فرقے یا علاقے سے کوئی تعلق نہیں، اقلیتوں کے تحفظ کی ذمہ داری ہم سب پرعائد ہوتی ہے۔

پاکستان