اہم ترین

شہدا ہمارا فخر ہیں، ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے،  سربراہ پاک فوج

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے ہتھیار ڈالنے تک ان کا خاتمہ کیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان کے علاقے عسمان منزہ کے قریب شیروانگی کا دورہ کیا، جہاں کور کمانڈر پشاور نے ان کا استقبال کیا۔

آرمی چیف کو موجودہ انٹیلی جنس اور انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں سمیت موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

جنرل عاصم منیر نے علاقے میں تعینات افسران اور فوجیوں سے بات چیت کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔

سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ شہدا ہمارا فخر ہیں اور پاکستان میں مکمل امن و استحکام کی واپسی تک ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، دہشت گردوں، ان سے وابستہ افراد اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے دشمن ایجنڈے پر کام کرنے والوں کو ریاست پاکستان کے سامنے ہتھیار ڈالنے تک ان کا خاتمہ کیا جائے گا۔

پاکستان