تامل فلموں کے سپر اسٹار ‘اللو ارجن ‘ نے بالی وڈ میں بھی اپنی اداکاری کا سکہ جمادیا۔ اداکار کو بلاک بسٹر فلم پشپا: دی رائز میں لاجواب اداکاری پر نیشنل فلم ایوارڈ میں بہترن اداکار کے زُمرے میں ایوارڈ سے نوازا گیا ۔
نئی دہلی میں ہونے والی ایک پریس کانفرنس میں 69 ویں نیشنل فلم ایوارڈ کے فاتحین کا اعلان کیا گیا۔ اللو ارجن کے علاوہ بالی وڈ اسٹار عالیہ بھٹ اور کریٹی سینن کو بہترین اداکارہ کے زمرے میں مشترکہ قومی ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا۔
اداکارہ عالیہ بھٹ کو فلم ’گنگوبائی کاٹھیاواڑی‘ اور کریتی سینن کو فلم ‘میمی’ میں بہترین اداکاری پر، جب کہ اللو ارجن کو ‘پشپا : دی رائز’ میں لازوال اداکاری کرنے پر بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔ جب کہ پنکج ترپاٹھی کوفلم ‘میمی’ کے لیے بہترین معاون اداکار کے ایوارڈکے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ تینوں فنکاروں کے لیے نیشنل ایوارڈ جیتنے کا پہلا موقع ہے۔
بہترین فلم کے زُمرے میں ‘روکٹری : دی نمبی ایفیکٹ’ کو بہترین فلم ، فلم’آر آر آر’ کو بیسٹ پاپولر فلم کا ایوارڈ ملا جب کہ بہترین خاتون پلے بیک سنگر کا ایوارڈ شریا گوشیل کو دیا گیا۔