اہم ترین

گوگل کا این ایف ٹی اشتہارات کے حوالے سے اہم فیصلہ

گوگل کے این ایف ٹی اشتہارات سے متعلق یہ نئے قوانین صرف ان گیمز پر اثر انداز ہوں گے جو مخصوص معیار پر پورا اترتے ہیں اور جنہیں گوگل ایڈز کے مصدقہ مشتہرین کے ذریعے پروموٹ کیا جاتا ہے۔

گوگل کی اس نئی پالیسی کا اطلاق اگلے مہینے سے ہوگا اور مشتہرین نان فنجائے ایبل ( این ایف ٹی) گیمنگ اشتہارات کے ذریعے آمدنی حاصل کر سکیں گے، لیکن گوگل ایسے اشتہارات کی اجازت نہیں دے گا جو کسی بھی صورت جوئے کو فروغ دیتے ہوں یا اس کی حوصلہ افزائی کرتے ہوں۔

گوگل 15 ستمبر کو کرپٹو کرنسیوں اور بلاک چین پر مبنی گیمز کے لیے اپنی اپ ڈیٹ کردہ اشتہاری پالیسی جاری کرے گا۔ اپنے اشتہارات کی منظوری کے لیے مشتہرین کو گوگل کی جوئے اور گیمز کی پالیسی کی تعمیل، ضروری گوگل ایڈز سرٹیفیکیشن کا حصول اور مخصوص تقاضوں کو پورا کرنا لازم ہوگا۔

این ایف ٹی گیم کی قابل قبول مثالوں میں ایسے گیمز شامل ہیں جو گیمرز کو ان کے تجربے کو بہتر بنانے یا ان کی ترقی میں مدد کرنے کے لیے گیم کے اندر اشیاء مثلاً ورچوئل لباس اور ہتھیار وغیرہ خریدنے کی اجازت دیتے ہیں۔

این ایف ٹی گیمنگ اشتہارات چلانے میں دلچسپی رکھنے والے مشتہرین اپنی رسائی اور ممکنہ سامعین کو نمایاں طور پر بڑھاتے ہوئے، اب تک ناقابل رسائی رہنے والی مارکیٹ سے رابطہ قائم کر سکیں گے۔

ای پالیسی کے تحت کون سے گیمز اہل نہیں؟

 گوگل اب بھی ایسے تمام گیمنگ کے اشتہارات پر پابندی لگائے گا جو؛

ا- گیمرز کو حقیقی دنیا کی قیمت (بشمول دیگر این ایف ٹیز) جیتنے کے موقع کے بدلے این ایف ٹی لگانے یا انہیں داؤ پر لگانے کی اجازت دیں۔

ب- سوشل کیسینو گیمز کو فروغ دیں جو این ایف ٹی کو انعام کے طور پر دیتے ہیں۔

ج- حقیقی پیسے کے جوئے کو فروغ دیں۔ اس میں جوئے سے متعلق اشتہارات شامل ہیں جو آپ کے گیم لے لیول پر ظاہر ہوتے ہیں۔

گوگل پالیسی کی خلاف ورزی پر کیا جرمانے ہوں گے؟

اس پالیسی کی خلاف ورزی پر گوگل کسی پیشگی انتباہ کے بغیر فوری طور پر اکاؤنٹ کو معطل نہیں کرے گا۔ آپ کے اکاؤنٹ کی معطلی سے کم از کم 7 دن پہلے ایک انتباہ جاری کیا جائے گا۔

یہ تبدیلی کرپٹو کرنسیوں اور متعلقہ مصنوعات پر گوگل کی پالیسی کو اپ ڈیٹ کرنے کے منصوبوں کے تحت لائی جا رہی ہے۔ اپ ڈیٹ کردہ پالیسی این ایف ٹیز کے ساتھ بلاکچین پر مبنی گیمز کی تشہیر کے لیے واضح رہنما خطوط پیش کرنے کے لیے تیار ہے۔

گوگل نے اس پالیسی اپڈیٹ سے متعلق جاری کردہ ایک بیان میں کہا، “یاد دہانی کے طور پر، ہم تمام مشتہرین سے توقع کرتے ہیں کہ وہ کسی بھی ایسے علاقے کے لیے مقامی قوانین کی تعمیل کریں جسے ان کے اشتہارات ہدف بناتے ہیں۔ یہ پالیسی عالمی سطح پر ان تمام اکاؤنٹس پر لاگو ہوگی جو ان مصنوعات کی تشہیر کرتے ہیں۔”

پاکستان