نگراں حکومت نے مہنگائی سے تنگ عوام پر ایک اور بجلی بم گرا دیا ہے۔ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی فی یونٹ میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فیو ل ایڈجسٹمنٹ کے نام پر بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 46 پیسے بڑھا دی گئی ہے۔
نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن کے صارفین پر نہیں ہوگا۔ مذکورہ اضافہ جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، اور یہ ستمبر میں جاری کیے جانے والوں بلوں میں شامل کیا جائے گا۔