اہم ترین

شاہین آفریدی دوسری شادی کے لیے تیار، تاریخ سامنے آگئی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور شاہد آفریدی کی بیٹی انشا کی شادی رواں سال فروری میں ہوئی تھی۔

شاہین آفریدی سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا سے دوسری شادی کرنے والے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق یہ جوڑا ایشیا کپ 2023ء کے فائنل کے 2 دن بعد 19 ستمبر کو پاکستان میں دوسری بار شادی کرے گا۔

واضح رہے کہ شاہین آفریدی اور انشا کی شادی پہلی بار رواں سال فروری میں ہوئی تھی۔ شادی میں کپتان بابر اعظم اور شاداب خان سمیت جوڑے کے صرف قریبی رشتہ دار اور دوست ہی شریک ہوئے تھے۔

تاہم، اب یہ جوڑا اپنی شادی کی تقریب شاندار طریقے سے منعقد کرنا چاہتا ہے اور اسی لیے دوسری بار شادی کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

شاہین اس وقت ایشیا کپ 2023ء میں سپر 4 میچوں کے لیے سری لنکا میں موجود ہیں۔ 23 سالہ نوجوان اس وقت ایشیا کپ 2023ء میں 3 میچوں میں 7 وکٹیں لے کر مشترکہ طور پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بالر کے طور پر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ان کی اب تک کی بہترین کارکردگی بھارت کے خلاف رہی ہے جہاں انہوں نے مین ان گرین کو بارش سے متاثرہ میچ میں ہندوستان کو 266 رنز تک محدود کرنے میں مدد کرنے کے لیے 10 اوورز میں صرف 35 رنز دے کر 4 بھارتی بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔ 23 سالہ نوجوان فاست بالر اب پاکستان کے روایتی حریف کے خلاف سپر 4 کے تصادم کی تیاری میں مصروف ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ اے سی سی کے صدر جے شاہ شدید بارش کی پیش گوئی کے باوجود سپر 4 میچ کولمبو سے منتقل نہ کرنے پر تنقید کی زد میں ہیں۔

پاکستان