اہم ترین

آئی ایم ایف کا بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے سے انکار،گیس کے نرخ بڑھانے کا مطالبہ

بین الاقوامی مالیاتی فنڈز نے بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے سے انکار کرتے ہوئے بجلی میں خود کفیل صنعتوں کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرایع کے مطابق آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ کے درمیان بجلی کے بلوں میں ریلیف کے معاملے پر تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے جب آئی ایم ایف نے نگرا ں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صنعتوں کو دی گئی مراعات کو ختم کرتے ہوئے خود بجلی پیدا کرنے والی صنعتوں کے لیے گیس کی قیمت میں  فوری اضافہ کردے، جس کا اطلاق رواں سال جولائی سے کیا جائے۔

آئی ایم ایف، وزارت خزامطالبہ کردیا ہےنہ اور وزارت توانائی کے درمیان بجلی کے بلوں پر ریلیف کے معاملے میں پیشرفت نہیں ہوسکی، آئی ایم ایف نے پاکستان سے بجلی خود پیدا کرنے والی صنعتوں کو دی گئی مراعات واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

آئی ایم ایف نےآئی ایم ایف نے کیپٹو پاور پروڈیوسرز کو دی گئی مراعات واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے وزارت خزانہ اور وزارت توانائی سے پانچ شرائط پر مبنی معاہدے کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف شرائط پر عمل درآمد کرنے کے لیے کچھ مہلت مانگی ہے ۔

پاکستان