اہم ترین

الیکنشن کمیشن فوری طور پر انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے، بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن فوری طور پر آئندہ عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں ملک میں جاری موجودہ سیاسی صورت حال اور آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے رائے دی۔۔ پارٹی رہنماؤں نے یکساں سیاسی مواقع نہ ملنے پر اپنے تحفطات آصف زرداری کے سامنے رکھے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ملک میں موجود سیاسی عدم استحکام الیکشن کی تاریخ کے اعلان سے ختم ہوسکتا ہے۔۔ الیکشن کمیشن فوری طور پر آئندہ عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے۔ انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے بعد پارٹی منشور بھی جاری کردیں گے۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک صوبے کی جماعت نہیں۔ 2013 میں پنجاب سے پیپلز پارٹی کو جنرل ریٹائرڈ احمد شجاع پاشا، جسٹس ریٹائرڈ افتخار چوہدری اور ایک سیاسی جماعت سے سازش کرکے نکالا۔آر اوز الیکشن کے ذریعے پیپلزپارٹی کو پیچھے رکھا گیا۔ 2018 میں بھی جنرل ریٹائرڈ فیض حمید ، جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار اور پی ٹی ۤئی کا گٹھ جوڑ تھا۔۔

نیب ترامیم کاعلدم قرار دیئے جانے پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ نیب ایک آمر کا بنایا ہوا قانون ہے۔ یہ نیا ہو یا پرانا کوئی فرق نہیں پڑتا، ہم نے پہلے بھی عدالتوں کا سامنا کیا اور اب بھی کریں گے۔۔

پاکستان