اہم ترین

پیسا ملک سے زیادہ اہم، کوئنٹن ڈی کاک ٹی 20 لیگز کیلیے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر

جنوبی افریقا کے وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کاک نے 30 سال کی عمر میں دنیا بھر میں کھیلی جانے والی ٹی 20 لیگز کے لیے اپنا بین الاقوامی کیرئیر قربان کردیا۔۔

جنوبی افریقا کے 30 سالہ وکٹ کیپر بیٹر کوئنٹن ڈی کاک نے 144 ون ڈے میچوں میں 30 نصف سنچریوں اور 17 سنچریوں کی مدد سے 44.88 کی اوسط سے 6149 رنز بنائے۔ وہ آخری بار 17 ستمبر کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلی گئی ون ڈے سیریز کے پانچویں میچ میں میدان میں اترے۔

وہ عین اس وقت آستریلیا کی بگ بیش لیگ میں میلبورن رینیگیڈز کی جانب سے میدان میں اتریں گے جب بھارت میں ورلڈ کپ کھیلا جارہا ہوگا اور اس وقت جنوبی افریقا کو ڈی کوک کے تجربے کی سب سے زیادہ ضرروت ہوگی کیونکہ ورلڈ کپ جیسے بڑے ایونٹ میں جنوبی افریقا کو چوکر کہا جاتا ہے ۔۔

بین الاقوامی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں ڈی کوک نے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔۔ ڈی کوک نے کہا کہ وہ کوئی لگی لپٹی نہیں رکھیں گے۔ میں جنوبی افریقا کی کرکٹ تیم میں 11 سال رہا ہوں اور اس دوران ایمانداری سے اپنا کھیل دکھانے کی کوشش کی ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ میں نے اپنے کیریئر میں پروٹیز بیج کی بہت اچھی طرح نمائندگی کی ہے۔

ڈی کوک نے کہا کہ اس سے انکار ممکن ہی کہ ٹی 20 لیگز میں بہت پیسا ہے اور میں اپنے کیرئیر کے اختتام کی جانب گامزن ہوں۔ ہر ایک اپنے کیریئر کے اختتام تک مالی طور پر آسودہ ہونا چاہتا ہے۔ میں نے بھی وہی کچھ کیا جو دوسرے لوگ کرتے ہیں۔

جنوبی افریقن کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ اگر میں اپنی قومی ٹیم سے واقعی اتنا وفادار نہ ہوتا، تو میں یہ کام پانچ سال پہلے کر چکا ہوتا۔ اب میں بوڑھا ہو رہا ہوں اور میرا کیرئیر پستی کی جانب گامزن ہے ، اس لئے یہی صحیح وقت ہے۔۔

پاکستان