نیوزی لینڈ کے قریب بحر الکاہل میں ایک ملک نے اعلان کیا ہے کہ 148 امریکی ڈالر میں سمندر کے قریب ایک کلومیٹر اراضی کے سرپرست بن جائیں ،، یہ رقم پاکستانی کرنسی میں صرف 44 ہزار روپے بنتی ہے۔
غیر ملکی ویب سائیٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کے بالکل قریب ایک چھوٹے سے جزیرے پر مشتمل چھوٹا سا ملک ہے۔ جس کا نام نیو ہے۔ اس ملک کی آبادی 1700 افراد پر مشتمل ہے اور اس کا کل رقبہ 268 مربع کلومیٹر پر مشتمل ہے۔
نیو کا زیارہ تر علاقہ جنگلات پر مشتمل ہے، یہاں کی اپنی کرنسی بھی نہیں ۔۔ لوگ مالی لین دین نیوزی لینڈ کے ڈالر سے کرتے ہیں اور زیادہ تر لوگ ماہی گیری کرتے ہیں۔۔ سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس ملک کی ناتو اپنی فوج ہے اور نا ہی پولیس۔۔
نیو کا ساحل اس قدر شفاف ہے کہ اس کی تہہ میں موجود چونے کے پتھروں کی رنگ برنگی چٹانیں صاف دکھائی دیتی ہیں۔ لوگ بڑی تعدداد میں یہاں ان رنگ برنگے پتھروں کے پھول دیکھنے آتے ہیں۔
نیو کی حکومت کو کم آبادی اور وسائل کی وجہ سے اپنی سمندری حدود کی حفاظت کی ضرورت ہے۔۔ اس مقصد کے لیے وہاں کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پورے ساحلی علاقوں کو ایک ایک مربع کلومیٹر کے چھوٹے چھوٹے ٹکروں میں تقسیم کردیا جائے۔۔
ہر ایک مربع کلومیٹر زمین 148 ڈالر کے بدلے 20 سال کے لئے ایک عام شخص کو دے دی جائے گی۔۔ اس زمین کو حاصل کرنے والے کی ذمہ داری اپنے علاقے میں غیر قانونی ماہی گیری اور آلودگی کو روکنا ہوگا۔۔