اہم ترین

ایک اور بیٹی کی رخصتی پر شاہد آفریدی کا شاعرانہ انداز

شاہد آفریدی دنیا بھر میں کرکٹ کے میدان اور میدان سے باہر اپنے جارحانہ انداز کی وجہ سے جانے جاتے ہیں لیکن گزشتہ روز ان کی دوسری بیٹی انشا کی رخصتی نے انہیں شاعر بنادیا۔۔

گزشتہ روز شاہد آفریدی کی بیٹی انشا کی شادی شاہین شاہ آفریدی سے ہوئی۔۔ جس میں بڑی تعداد مشہور شخصیات نے شرکت کی۔

شاہد آفریدی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر انشا اور شاہین آفریدی کے ہمراہ ایک تصویر بھی شئیر کی۔

شاہد آفریدی نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ

آیا تھا گھر میں نور ابھی کل کی بات ہے
رخصت بھی ہو رہا ہے وہ آنکھوں کے سامنے

ڈوبا ہوا بھی ہے ترے بابا کا دل مگر
امید صبح نو اسے آئی ہے تھامنے

شاہین شاہ آفریدی کا ولیمہ جمعے کے روز اسلام اباد میں ہوگا۔

جہاں تک شاہد آفریدی کی بات کریں تو ان کی ماشاء اللہ سے چار بیٹیاں ہیں۔

انشا سے پہلے شاہد آفریدی نے اپنی پہلی بیٹی اقصیٰ کا فرض نباھای ہے۔ اقصی کا نکاح گزشتہ سال ہوا تھا ۔۔ جب کہ اس کی رخصتی چند ماہ قبل انجام دی گئی تھی۔

شادی آفریدی نے اپنی دوسری بیٹی انشا کا نکاح رواں برس ہی فروری میں کیا تھا۔۔ جب کہ رخصتی گزشتہ روز انجام پائی ۔

پاکستان