اہم ترین

ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ کتنا نقد انعام ملے گا؟ آئی سی سی نے بتادیا

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے آئندہ ماہ سے بھارت میں کھیلے جانے والے ون ڈے ورلڈ کپ مں انعامی رقم کا اعلان کردیا ہے۔۔

آئی سی سی کے مطابق ورلڈکپ میں مجموعی طور پر ایک کروڑ ڈالر کی انعامی رقم رکھی گٸی ہے ۔۔

ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کو 40 لاکھ ڈالر ملیں گے جب کہ فائنل ہارنے والی ٹیم 20 لاکھ ڈالر انعام پائے گی۔۔

سیمی فاٸنل میں ہارنے والی ٹیموں کو 8 لاکھ ڈالر ملیں گے جب کہ لیگ اسٹیج سے باہر ہونے والی ٹیموں کو 1 لاکھ ڈالر فی ٹیم ملے گا۔۔ اسی طرح ہر لیگ میچ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم کو 40 ہزار ڈالرز انعام ملے گا۔۔

ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان بھی کردیا ہے۔ ٹیم میں خلاف توقع ایک سال بعد حسن علی کی واپسی ہوئی ہے۔ ٹیم میں شاداب خان، فخر زمان اور محمد نواز کی کاکردگی گزشتہ کئی میچوں سے انتہائی خراب رہی ہے لیکن اس کے باوجود انہیں ایک اور موقع فراہم کیا گیا ہے۔۔ جس پر کرکٹ حلقوں کی جانب سے سوال اٹھ رہے ہیں۔

پاکستانی ٹیم میگا ایونٹ میں اپنے وارم اپ اور گروپ میچ حیدر آباد، چنئی، احمد آباد، بنگلورو اور کولکتہ میں کھیلے گی۔۔ سیمی فائنل میں رسائی کی صورت میں پاکستان کو نئی دہلی اور ممبئی میں کھیلنا پڑ سکتا ہے۔

پاکستان