اہم ترین

‘غدر 2’ اور ‘جوان’ کی کامیابی پر سلمان خان کا ردعمل

بھارتی فلم نگری میں آج کل صرف دو فلموں ‘غدر 2’ اور ‘جوان’ کے چرچے ہیں کیونکہ دو فلموں نے بڑے پردے پر زبردست منافع کمایا ہے ۔۔ جلد ہی سلمان خان کی ٹائیگر 3 جلد ریلیز ہونے جارہی ہے جس کی وجہ سے کافی توقعات وابستہ کی جارہی ہیں۔ اب سلمان خان نے بھی گدر 2 اور جوان کی کامیابی پر اپنا ردعمل دیا ہے جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

گزشتہ دنوں سلمان خان گپی گریوال کی فلم موجا ہی موجا کے ٹریلر لانچ ایونٹ میں پہنچے جہاں انہوں نے فلم کی کمائی سے متعلق بات کی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ فلموں کے لئے اب 100 کروڑ کمانے کے ہدف کی اب کوئی اہمیت نہیں رہی ۔۔ اب ہر فلم کا مقصد 400، 500 کروڑ روپے ہونا چاہیے۔

غدر 2 کی دنیا بھر میں کمائی 600 کروڑ بھارتی روپے سے تجاوز کرچکی ہے۔ اسی طرح شاہ رخ خان کے جوان پر نظر ڈالیں تو دنیا بھر میں یہ کلیکشن 900 کروڑ کا ہندسہ عبور کر چکا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سلمان خان کی بہت زیادہ انتظار کی جانے والی فلموں میں سے ایک ٹائیگر 3 کے بھی اس نمبر کو عبور کرنے کی امید ہے۔ تاہم یہ وقت ہی بتائے گا کہ ایسا ہوتا ہے یا نہیں۔ لیکن یہ ایک نئی جہت قائم کرنے جیسا ہوگا۔

پاکستان