اہم ترین

شاہ رخ خان کی شکل و صورت کا کس اداکارہ نے مذاق اڑایا تھا ؟

شاہ رخ خان اس وقت اپنے کیریئر کے بہترین دور سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ چار سال کے وقفے کے بعد شاہ رخ ایک سال میں 1000 کروڑ روپے کی دو فلمیں دینے والے واحد بھارتی اداکار بن گئے ہیں۔

رواں برس شاہ رخ خان کی پہلی فلم ‘پٹھان’ نے 1050 کروڑ روپے جمع کیے ہیں جب کہ جوان بھی کم و بیش 950 کروڑ روپے کما چکی ہے۔۔

شاہ رخ خان کو بالی ووڈ میں کنگ خان کہا جاتا ہے لیکن ان کے کریئر میں ایک وقت ایسا بھی آیا جب ان کی شکل و صورت کا مذاق اڑایا گیا۔

1992 میں شاہ رخ خان نے ‘راجو بن گیا جنٹلمین’ میں ہیرو کا کردار ادا کیا اور ان کی ہیروئن بنی تھیں جوہی چاولہ ۔ وہ اس فلم میں کام نہیں کرنا چاہتی تھیں لیکن فلم کے شریک پروڈیوسر وویک واسوانی کے اصرار پر انہوں نے یہ کردار قبول کیا۔۔ وویک نے کہا تھا کہ شاہ رخ کان بالکل عامر خان جیسے لگتے ہیں۔

ماضی میٰں دیئے گئے انٹرویو میں جوہی نے اعتراف کیا کہ انہوں نے ‘راجو بن گیا جنٹلمین’ کے سیٹ پر پہلی بار جب ایک دبلا پتلا سا لمبے بالوں والا شاہ رخ خان دیکھا تو طنزیہ کہا ‘ یہ وہ ہیرو ہے جو عامر خان کی طرح لگتا ہے؟'”

جوہی کہتی ہیں کہپ جب میں نے شاہ رخ خان کو جانا ؎ اسے ایک اچھا، پیشہ ور اور بہت ہی مزاحیہ شخص پایا۔ اس کے بعد صورت حال یہ ہوئی کہ شاہ رخ خان اور جوہی نے ایک ساتھ آٹھ فلمیں کیں۔۔ جن میں راجو بن گیا جنٹلمین، ڈر، ون 2 کا 4، یس باس، رام جانے، ڈپلیکیٹ، پھر بھی دل ہے ہندوستانی اور بھوت ناتھ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ شاہ رخ خان اور جوہی چاؤلہ ایک فلم پروڈکشن کمپنی اور آئی پی ایل فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے پارٹنر بھی ہیں۔۔

ایک پرانے انٹرویو میں، اس کے ایک کوسٹار نے، جو بعد میں اس کا بہترین دوست اور بزنس پارٹنر بن گیا، اس کے لمبے بالوں اور پتلے جسم کی وجہ سے اس کا مذاق اڑایا۔ جوہی ‘قیامت سے قیامت تک’ کے بعد اسٹار بن گئی تھیں۔ وہ عزیز مرزا کی فلم سائن کرنے میں اتنی دلچسپی نہیں رکھتی تھیں اور اس کی وجہ شاہ رخ خان تھے۔

پاکستان