اہم ترین

رونالڈو بھی سعودی عرب کے قومی دن کے رنگوں میں رنگ گئے۔

سعودی عرب کے 93ویں قومی دن کے موقع پر فٹبال کلب النصر نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں لیجنڈ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو روایتی عرب لباس پہن کر رقص کررہے ہیں۔

سوشل میدیا پر شیئر کی گئی اس ویڈیو میں رونالڈو نے سیاہ رنگ کا روایتی عرب لباس پہن رکھا ہے۔۔ اس کے ساتھ ہی وہ دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ تلواریں تھام کر رقص کررہے ہیں۔

سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر جاری کی گئی اس ویڈیو اور رونالڈو کو بہت سراہا جارہا ہے۔۔

کرسٹیانو رونالڈو رواں برس سعودی فٹبال کلب النصر سے وابستہ ہوئے تھے۔ رونالڈو کو النصر سے کھیلنے کے لیے سالانہ 20 کروڑ ڈالر معاوضہ مل رہا ہے۔۔ ان ہی کی بدولت النصر تاریخ میں پہلی مرتبہ عرب کلب چیمپین شپ کپ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوا۔۔

سعودی عرب میں رونالڈو کو وہ تمام آسائشیں اور چھوٹ حاصل ہیں جو وہاں کوئی شخص سوچ بھی نہیں سکتا۔۔ یہاں تک کہ انہیں اپنی گرل فرینڈ اور ان سے ہونے والے بچے بھی سعودی عرب میں رکھنے کی اجازت ہے۔

پاکستان