اہم ترین

اب آپ کو موبائل پر اپنی ای میل ایک ایک کرکے ڈیلیٹ نہیں کرنی پڑے گی؟ گوگل لے آیا نیا آپشن

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے جی میل ایپ کے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ای میلز کو ڈیلیٹ کرنا اب بہت آسان بنا دیا ہے۔

اینڈرائیڈ کے لیے جی میل ایپ کا تازہ ترین ورژن صارفین کو صرف ایک کلک کے ساتھ ایک ساتھ 50 تک ای میلز منتخب کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

 فی الحال یہ سہولت صرف اینڈرائیڈ 13 اور 14 والے موبائل فون میں دستیاب ہیں۔۔ امید ہے کہ آنے والے دنوں میں یہ آپشن مزید موبائل ڈیوائسز پر بھی قابل استعمال ہوگا۔

یہ  فیچر  فی الحال  “سلیکٹ آل” کے نام سے دستیاب ہے ۔۔ جو کہ جی میل اینڈرائیڈ ایپ میں پہلی 50 ای میلز ظاہر کرتا  ہے۔ گوگل نے اسی طرح کا ایک آپشن گزشتہ چند ماہ سےڈیسک ٹاپ ورژن پر دستیاب ہے، اور اب یہ اینڈرائیڈ ایپ پر بھی دستیاب ہے۔ یہ سہولت ان لوگوں کے لیے بہت اچھی ہے جو بلا معاوضہ گوگل اکاؤنٹ استعمال کرتے ہیں جس میں صرف 15 جی بی مفت اسٹوریج ملتی ہے۔۔

پاکستان