اہم ترین

چینی بزنسمین اپنی کمپنی کا صابن غیر نقصان دہ ثابت کرنے کے لیے ملازمین کے سامنے کھا گیا

چینی کلینزنگ پروڈکٹ کمپنی کے چیئرمین کو اپنا ہی صابن قدرتی ثابت کرنے کے لیے کھانے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد شدید تنقید کا سامنا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین میں معروف کلینزنگ پراڈکٹس بنانے والی کمپنی ہانگ وے کے باس کی ایک ویڈیو کئ بہت چرچے ہیں۔یہ ویڈیو کمپنی کی میٹنگ کی ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ کمپنی کا بنایا صابن مکمل طور پر قدرتی اجزا سے تیار کیا گیا ہے ۔۔ اس میں کوئی کیمیائی مادہ شامل نہیں۔۔

اپنے مالزمین کو قائل کرنے کے لئے وہ صابن کو ہی کھانے لگتا ہے۔ اگرچہ اس آدمی کی انتہائی مارکیٹنگ تکنیک کا مقصد تمام قدرتی اجزاء کو ثابت کرنا تھا، لیکن سوشل میدیا پر یہ ویڈیو مالک کی تضحیک کا باعث بن گئی۔

ہانگ وے کمپنی کے مالک ویڈیو میں کہتے ہیں کہ اس میں کوئی نقصان دہ ماہ نہیں، یہ گائے اور بھیڑ کی چربی اور دودھ سے بنا ہے۔۔ یہ آپ کے جسم میں داخل ہوکر چربی اور چکنائی کو ختم کرتا ہے۔اور کمپنی کی ویب سائٹ تصدیق کرتی ہے کہ صابن میں صرف الکلی، پانی اور گائے یا بھیڑ کی چربی شامل ہے۔۔

چین کے معاشی اور طبی تجزیہ کار کا ماننا ہے کہ ہانگ وے کی تیار کردہ تمام مصنوعات قدرتی اجزا سے تیار کی جاتی ہیں جو اس کی فطری پاکیزگی کے دعوے کے مطابق ہیں ۔۔ پھر بھی، صابن نہ کھائیں، یہ کھانے کی چیز نہیں۔۔

پاکستان