اہم ترین

ڈونلڈ ٹرمپ پر اپنے اثاثے بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کا الزام ثابت، مجرم قرار

امریکی عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جائیدادوں اور دیگر اثاثوں کی مالیت بڑھا چڑھا کر پیش کرنے مجرم قرار دے دیا۔۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست نیویارک کے شہر مین ہٹن میں ریاستی عدالت میں سمتبر 2022 میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ٹرمپ اور اس کی کمپنی نے بینک قرضوں اور انشورنس پر بہتر شرائط حاصل کرنے کے لیے اثاثوں کی قدر اور ان کی مجموعی مالیت کے بارے میں ایک دہائی تک جھوٹ بولانے کا الزام لگایا۔

فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت کے جج جسٹس آرتھر اینگورون اپنے فیصلے مین کہا کہ ٹرمپ، ان کے بیٹوں ڈونلڈ جونیئر اور ایرک، ٹرمپ آرگنائزیشن اور دیگر مدعا علیہان نے اپنی کاروباری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اثاثوں کی مالیت بڑھا چڑھا کر پیش کی۔ انہوں نے دنیا کو ایک خیالی دنیا دکھائی۔۔

عدالت نے ٹرمپ اور ان کی کمپنی کو کاروبار کے لئے ملنے والے ان تمام اجازت ناموں کو منسوخ کرنے کا حکم دیا جو انہوں نے اپنے اثاثوں کی مالیت ظاہر کرکے حاصل کئے تھے۔۔

عدالت میں ٹرمپ اور ان کے کاندان کا دفاع کرنے والے وکلا نے عدالتی فیصلے کو اشتعال انگیز اور ماروائے قانون قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس فیصلے کے اعلیٰ عدالتوں میں چیلنج کیا جائے گا۔۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس عدالتی فیصلے سے ناصرف ٹرمپ کی کئی دہائیوں سے قائم کاروباریہ ساکھ زمین بوس ہوگئےی ہے بلکہ وہ ۤئندہ صصدارتی انتخابات میں بھی حصہ لینے کے قابل نہیں رہے ۔۔

پاکستان