اہم ترین

بیرون ملک پاکستانیوں کی ایک مہینے میں بڑی سرمایہ کاری، کروڑوں ڈالر بھجودیئے

ملک کی ڈوبتی معیشت کو بیرون ملک پاکستانیوں کا سہرا ہے، جس کی مثال اس طرح ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں نے صرف ایک مہینے میں روشن پاکستان ڈجیٹل اکاؤنٹس میں 13 کروڑ ڈالر بھجوائے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اگست کے مہینے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ملک کے مختلف نجی بینکوں میں 10 ہزار 597 نئے روشن پاکستان بینک اکاؤنٹ کھولے ہیں۔

اس طرح روشن ڈیجیٹل میں مجموعی رجسٹرڈ اکاؤنٹس کی تعداد 6 لاکھ 6 ہزار 865 تک پہنچ گئی ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق اگست کے مہینے میں روشن پاکستان بینک اکاؤنٹس میں مزید 13 کروڑ ڈالر آنے کے بعد اس شعبے میں پاکستانیوں کی سرمایہ کاری کا حکم نے 6 ارب 61 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے۔۔

روشن پاکستان بینک اکاؤنت کیا ہیں؟

عمران خان کے دور حکومت میں استیٹ بینک نے پاکستان میں کام کرنے والے کمرشل بینکوں کے اشتراک سے ایک منصوبے کا آغاز کیا۔ جس کے تحت بیرون ملک پاکستانیوں کو اپنے موبائل فون سے کمرشل بینکوں میں بینک اکاؤنٹ کھولنے کی سہولت فراہم کی گئی۔۔

ان اکاؤنٹس کے حامل افراد کو پاکستان میں رقم کی منتقلی ، بلوں اور فیسوں کی ادائیگیوں ، اور ای کامرس سمیت تمام روایتی اکاؤنٹ سروسز تک ڈجیٹل رسائی حاصل ہوتی ہے۔۔ اس کے علاوہ ان اکاؤنتس پر موجود رقم پر منافع کی شرح بھی اچھی ہوتی ہے۔۔

پاکستان