اہم ترین

افغان طالبان بے پاک فوج پر حملہ کرنے والے 200 دہشت گرد پکڑ لیے

افغان طالبان نے گزشتہ دنوں چترال میں پاک فوج کی چوکیوں پر حملہ کرنے والے 200 دہشتگردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔۔

رواں ماہ کے اوائل میں چترال میں پاک فوج کی دوچیک پوسٹوں پر افغانستان پر حملہ ہوا تھا۔۔ اس حملے میں امریکی اسلحہ استعمال ہوا تھا۔۔ جھڑپ کے دوران 12 دہشتگرد ہلاک جبب کہ پاک فوج کے 4 اہلکار شہید ہوئے تھے۔۔

حملے کے بعد پاکستان نے افغان بارڈر کو ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند کردیا تھا۔۔ جو باہمی گفت وشنید کے بعد کھولا گیا۔۔

امریکی ویب سائیٹ وائس آف امریکا کے مطابق گزشتہ ہفتے پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد کابل گیا تھا۔اس موقع پر پاکستانی وفد نے افغان طالبان کی قیادت سے گفتگو کی تھی ۔۔ جس مین افغان طالبان نے اپنی سرزمین سے پاکستان پر حملے کرنے والوں کے خلاف کارروائی سے آگاہ کیا تھا۔۔

وائس آف امریکا نے افغان طالبان کے ھوالے سے کہا ہے کہ طالبان نےچترال میں حملہ کرنے والے 200 ٹی ٹی پی دہشت گرد اب جیل میں ہیں ۔کالعدم ٹی ٹی پی کی قیادت اور ان کے اہل خانہ کو پاکستان کی سرحد سے دور منتقل کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔۔

واضح رہے کہ افغان طالبان کے امیر ملا ہبت اللہ اخوندزادہ نے افغانستان کی سرزمین کی دوسرے ملک کے خلاف استعمال کرنے کے عمل کو حرام قرار دے چکے ہیں۔۔

پاکستان