اہم ترین

ملک بھر میں عید میلادالنبیﷺ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے

ملک بھر میں آج آقائے دو جہاں، وجہ تخلیق کائنات، خاتم النبین، رسول اکرم حضرت محمد مصطفیٰﷺ کے میلاد کی خوشی بھرپور ملی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہیں۔۔

عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر ملک بھر ہر چھوٹے بڑے شہر اور قصبے میں گلی، محلوں، چوراہوں اور بازارعوں کو سبز جھنڈیوں اور رنگ بررنگی روشنیوں سے سجایا گیا ہے۔۔

نماز جمعہ کے بعد شہروں میں سماجی اور مذہبی تنظیموں کی جانب سے جلوس نکالے جارہے ہیں جب کہ ہر جگہ انفرادی اور اجتماعی سطح پر نذر و نیاز کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے۔۔علماء و مشائخ رسول اللہ ﷺ کی سیرت طیبہ کے مختلف پہلوؤں اور

جلسے اور جلوس کے علاوہ سرکاری سطح پر ملک بھر میں سیرت کانفرسز کا انعقاد کیا گیا ہے، جس میں عصر حاضر کے تقاضوں کے تحت ان پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دے رہے ہیں۔۔

کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے ملک بھر میں پولیس، رینجرز، ایف سی، پاک فوج اور لیویز کے دستے تعینات کئے گئے ہیں۔۔ بڑے شہروں میں جلوسوں کے راستوں پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ۔۔

کراچی سمیت بعض مقامات پر موبائل فون سروس مین تعطل جب کہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے۔۔

پاکستان